
حماس کا قطر میں دوست ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں افطار پروگرام
اتوار-16-اپریل-2023
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مسلمان، عرب اور دوست ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں ایک افطار پروگرام کا اہتمام کیا۔ افطار پروگرام میں اس نے عرب اور اسلامی ممالک کے تقریباً 30 سفیروں اور نمائندوں اور متعدد دوست بیرونی ممالک کے وزراء،ارکان پارلیمان اور قطر کی شوریٰ کونسل کے ارکان نے شرکت کی۔