فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
پیر-17-مئی-2021
قومی اسمبلی نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ پیر کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں اسرائیلی جارحیت سے نبرد آزما مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قرار داد پیش کی گئی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پیش کردہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد کو قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مربوط آپریشن کی مذمت کرتا ہے۔