جمعه 15/نوامبر/2024

اسیران

اسرائیلی فوج کی زیرحراست تمام فلسطینیوں پر المناک تشدد کا انکشاف

فلسطین کے محکمہ امور اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے تمام فلسطینیوں کو بلاتفریق المناک تشدد اور اذیتوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اسرائیل کی فوجی عدالت سے فلسطینی سماجی کارکن کو 10ماہ قید

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی سماجی کارکن انیس سالہ براء نوف العامر کو 10 ماہ قیداور 3 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، ماہ صیام میں 330 فلسطینی روزہ دار گرفتار

اسرائیلی فوج کی جانب سے ماہ صیام آتے ہی فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں بھی غیرمعمولی اضافہ کر دیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ماہ صیام میں اب تک دو عشروں میں 330 فلسطینی روزہ داروں کو نہایت بے دردی کے ساتھ گرفتار کرکے حراستی مراکز میں ڈالا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا اسیر فلسطینی معلمہ کے گھر پر دھاوا

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں قائم بچیوں کے اسکول کی ایک اسیر معلمہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھرمیں توڑپھوڑ کے بعد دہاں پر موجود معلمہ کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔

اسیر کے ساتھ یکجہتی، اسرائیلی جیل میں 60 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال

اسرائیل کی بدنام زمانہ ’’مجد‘‘ جیل میں پابند سلاسل فلسطینی شہری بلال الکاید کی قید ختم ہونے کے بعد انہیں انتظامی حراست میں ڈالے جانے کے خلاف عوامی محاذ کے 60 اسیران نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

غرب اردن، بیت المقدس میں کریک ڈاؤن خواتین سمیت 14 گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں دو خواتین سمیت کم سے کم 14 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی شہری کو پانچ سال قید اور جرمانہ کی سزا

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی شہری احمد الاطرش کو پانچ سال قید اور 4000 شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔ الاطرش کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہرالخلیل سے ہے اور انہیں حال ہی میں حراست میں لیاگیا تھا۔

اسرائیلی جیلوں میں 8 ماہ سے چار فلسطینی قید تنہائی کا شکار

اسرائیل کی جیلوں میں قید چار فلسطینی گذشتہ آٹھ ماہ سے مسلسل قید تنہائی کا شکار ہیں۔ یہ چاروں قیدی اسرائیل کی ’’ایچل‘‘ جیل کی ’’الشامور‘‘ نامی بیرک میں پابند سلاسل ہیں۔

اسرائیلی عدالتوں سے 26 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں

اسرائیلی عدالتوں کی جانب سے گذشتہ روزہ 26 فلسطینی قیدیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں سنائی گئیں۔ بعض قیدیوں کو دو ماہ اور بعض کو چھ ماہ قابل تجدید سزائیں سنائی گئی ہیں۔

اسرائیلی عدالت سے دو فلسطینی اسیران کی انتظامی قید کی تجدید

اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے زیرحراست دو فلسطینی اسیران کی انتظامی قید میں توسیع کی منظوری دی ہے۔ جزیرہ نما النقب کی جیل میں قید الخلیل شہر کے اسماعیل یوسف طمیزی کی مدت حراست میں تیسری بار توسیع کی گئی ہے۔