شنبه 16/نوامبر/2024

اسیران

طبی سہولیات کا فقدان، اسیر فلسطینی مریضوں کی زندگیاں خطرے میں

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل درجنوں مریض فلسطینیوں کے ساتھ جیل عملہ دانستہ غفلت کامظاہرہ کرتے ہوئے انہیں طبی سہولیات سے محروم رکھے ہوئے ہے، جس کے نتیجے میں اسیران کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب مریض اسیران کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی زندگیاں بچانے کے لیے عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

اسرائیلی عدالت سے تین فلسطینیوں کو طویل قید کی سزائیں

مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے تین فلسطینیوں کو یہودی آباد کاروں کے قتل کے الزام میں طویل قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

اسرائیلی جیل میں قید مریض فلسطینی کی حالت تشویشناک

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیلی جیل میں قید ایک 35 سالہ فلسطینی مریض معتصم طالب داؤد رداد معدے میں سوزش کے باعث شدید تکلیف میں ہیں اور ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

اسرائیلی جیلوں میں قید تنہائی کے شکار فلسطینیوں کی جانوں کو خطرہ

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید تنہائی میں ڈالے گئے فلسطینیوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل قید تنہائی کے تحت پابند سلاسل فلسطینیوں کی صحت بری طرح خراب ہوچکی ہے، جس کے نتیجے میں ان کی زندگیوں کو غیرمعمولی خطرات لاحق ہیں۔

اسرائیلی فوجی عدالت سے فلسطینی نوجوان پر قتل عمد کی فرد جرم عاید

اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر کی طرف سے فلسطینی نوجوان پر منصور الخطیب پر قتل عمد، سنہ 1948ء کے علاقوں میں اجازت کے بغیر داخل ہونے اور قاتلانہ حملوں کے لیے اپنے پاس چاقو رکھنے کے الزامات میں فرد جرم عاید کی ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں قید دو فلسطینی مجاھدین کی رہائی

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے دو فلسطینی قیدیوں کو ان کی مدت قید ختم ہونے کے بعد رہا کیا ہے۔ رہائی پانے والے دونوں فلسطینی اسلامی جہاد کے رکن ہیں۔

اسرائیلی عدالتوں سے فلسطینی اسیران کو قید اور جرمانوں کی سزائیں

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیل کی دو فوجی عدالتوں ’عوفر‘ اور ’سالم‘ نے پانچ فلسطینی اسیران کو مختلف عرصے کے لیے قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔

چودہ سالہ فلسطینی بچے کی قید میں اڑھائی سال کی کمی

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق احمد مناصرہ کی قید کی سزا اسرائیل کی اپیل عدالت میں چیلنج کی گئی تھی۔ حکومت نے سزا کم کرتے ہوئے بارہ سال سے ساڑھے نو سال کر دی ہے۔

’13 فلسطینی مریض اسرائیل کی الرملہ جیل اسپتال میں پابند سلاسل‘

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی الرملہ‘ نامی جیل اسپتال میں 13 فلسطینی مریضوں کو منتقل کیا گیا جہاں انہیں بدترین حالات کا سامنا ہے۔

اتھارٹی کی معاشی غنڈہ گردی، مزید سابق اسیران مراعات سے محروم

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے امریکا اور اسرائیل کے مطالبات پراپنے ہی شہریوں کے خلاف معاشی انتقامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے غرب اردن کے مزید سابق اسیران اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات سے محروم کر دیا۔