جمعه 15/نوامبر/2024

اسیران

اسرائیلی جیل میں شہید ہونے والے غزہ کے پانچ قیدیوں کی شناخت ہو گئی

فلسطین میں قیدیوں کے اطلاعاتی مرکز نے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے پانچ نئے قیدیوں کے نام مشتہر کیے ہیں جو صہیونی جیلوں میں شہید ہو گئے تھے۔

سات اکتوبر کے بعد غرب اردن میں 9870 فلسطینی گرفتار

گذشتہ برس سات اکتوبر کو غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد نو ہزار آٹھ سو ستر تک جا پہنچی ہے۔ اس میں گذشتہ شب اسرائیلی فوج کی طرف سے گرفتار کیے جانے والے پندرہ فلسطینی بھی شامل ہیں۔

نازی حراستی کیمپ کے بعد اسرائیلی کیمپ کے خلاف گواہی

زندگی میں کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ قانون کی تعلیم اور پریکٹس کے دوران مجھے 21 ویں صدی کے کچھ حراستی کیمپوں کے ایسے تصور سے گزرنا ہوگا جن کی مثال 1930 اور 1945 کے درمیان جرمنی کے قائم کردہ حراستی کیمپوں اور نازی کیمپوں سے جا ملے گی۔

فلسطینی قیدیوں کی سول نافرمانی اور کھلی بھوک ہڑتال

اسرائیلی تعزیری اقدامات کے خلاف احتجاج کے طور پر اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدی (آج) سوموار کو 14ویں روز بھی سول نافرمانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جگہ جگہ چھاپے، 22 فلسطینی شہری اٹھا لیے گئے

اسرائیلی قابض فوج نے آج صبح مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران کم از کم 22 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

40 سالہ خاتون قیدِ تنہائی میں بھوک ہڑتال پر

فلسطینی اسیران کے کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی خاتون قیدی یاسمین شعبان آج جمعہ کو مسلسل چوتھے روز بھوک ہڑتال پر ہیں۔

خواتین قیدیوں کا اظہارِ عزم، جیل سے پیغام جاری

"الدامون" جیل میں قید فلسطینی خواتین قیدیوں نے آزادی کا مطالبہ کیا اور صیہونی جابر افواج کے حملے کے بعد دشمن کو سبق سکھایا۔

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی محمد خلیل کی طبیعت بگڑ رہی ہے

فلسطینی قیدی محمد خلیل مسلسل قید تنہائی کی وجہ سے بگڑتی صحت کے مسائل سے دوچار ہے۔

مجدو جیل سے 70 فلسطینی قیدیوں کی نحفہ جیل جبری منتقلی

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیر قومی سلامتی ایتمار بن گویر کے ایماء پر اسرائیلی جیل خانہ جات انتظامیہ نے گذشتہ روز سے درجنوں فلسطینی قیدیوں کی مجدو جیل سے جلبوع منتقلی کا عمل شروع کر رکھا ہے۔

غزہ کے قیدیوں سے ان کے اہلِ خانہ کی ملاقات

غزہ کے مختلف خاندانوں کے 43 افراد کی آج اسرائیلی ریمون جیل میں اپنے محبوس رشتہ داروں سے ملاقات کروائی گئی ہے۔اس ملاقات کا اہتمام انجمن ہلالِ احمر نے کیا۔