پنج شنبه 01/می/2025

اسماعیل ھنیہ

السنوار کا اسماعیل ھنیہ سے ان کے بیٹوں کی شہادت پر اظہار تعزیت

غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ یحییٰ السنوار نے غزہ شہر میں اسرائیلی حملے میں تین بیٹوں اور ان کے پوتے پوتیوں کی شہادت پر جماعت کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔

ھنیہ کے خاندان کے افراد کی شہادت جنگ آزادی کا سنگ میل ہے:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] بیرون ملک حماس تحریک کے رہ نما خالد مشعل نےکہا ہےکہ صہیونی قابض دشمن کی طرف سے جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کا قتل جاری جنگ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ واقعہ اس جنگ کے انجام کو مزید تیز اور غاصب صہیونی دشمن کے خلاف عالمی غیض وغضب میں اضافہ کرے گا۔

’آپ کوجنت میں عید کی نوید، میری محبت کو رسول پاک ﷺ کا سلام ہو‘

غزہ میں عید کے روز اسرائیلی فوج کے بزدلانہ اور وحشیانہ حملے میں شہید ہونے والے حماس کے قائد اسماعیل ھنیہ کے پیارے بیٹے حازم اسماعیل کی بیوہ نے اپنے شوہر کی تدفین کے موقعے پرانہیں الوداعی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔شہید کی اہلیہ نے درد بھرے مگرپرعزم اور حوصلہ مند لہجے میں کہا کہ ’میری محبت آپ کو جنت کی نوید ہو، آپ کا جنت میں استقبال کیا جائے گا اور نبی پاک ﷺ آپ کو سلام پیش کریں گے‘۔

قائدین کے بچوں پرمجرمانہ حملے دشمن کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کی قیادت اور ان کے بچوں پروحشیانہ حملے دشمن کی بوکھلاہٹ اور جنگ میں مایوس کن اور شکست فاش کا ثبوت ہیں۔ دشمن کے اس طرح کے مجرمانہ حملے جنگ جاری رکھنے ، آزادی اور حق واپسی کے لیے جماعت کے عزم کو مزید مضبوط کریں گے۔

بیٹوں کی شہادت پرترک صدرسمیت عالمی رہ نمائوں کی اسماعیل ھنیہ سے تعزیت

گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کےسربراہ اسماعیل ھنیہ کے تین بیٹوں اور چارپوتوں کی مجرمانہ اسرائیلی کارروائی میں شہادت کے واقعے پر فلسطینی اور مسلمان رہ نماؤں کی طرف سے شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

القدس اور مسجد اقصیٰ پربیٹوں کوقربان کرنے پرفخر ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نےکہا ہے کہ آج اپنے تین بیٹوں اور چار پوتوں کی جانوں کے نذرانے پیش کرکے وہ اور ان کا خاندان ایک بار پھرفخر کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن یہ سمجھتا ہےکہ وہ ہمارے بچوں کو شہید کرکے فلسطینی تحریک آزادی کو کچل دے گا مگر دشمن کو یہ اندازہ نہیں کہ یہ شہادتیں مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے ہمارے سفر کو اور بھی تیز کررہی ہیں اور منزل کو قریب تر کررہی ہیں۔

’طوفان الاقصیٰ‘ القدس کی آزادی کے لیے امید کی کرن ثابت ہوگا: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطین کی آزادی اور اسرائیلی ریاست کے غیرقانونی تسلط سے نجات کے لیے عالمی اور عوامی محاذ کی تشکیل پر زور دیا جو کہ قابض دشمن کے خلاف کھڑا ہو، اس جارحیت کو ختم کرے اور اس آزادی کی جنگ کی حمایت کرے۔

اسرائیلی فوج نے جزیرہ النقب سے اسماعیل ھنیہ کی ہمشیرہ کو گرفتار کرلیا

آج پیر کی صبح قابض اسرائیلی پولیس نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہن کو 1948 میں مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے النقب کے تل سبع قصبے سے ان کے گھر سے گرفتار کیا۔

ہنیہ اور النخالہ کا غزہ کے خلاف جارحیت روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت کے وفد نے اسماعیل ھنیہ کی سربراہی میں اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ سے ایران کے دارالحکومت تہران میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے غزہ کی پٹی کے خلاف جارحانہ اسرائیلی جنگ اور اس کے مختلف اثرات سے متعلق جاری سیاسی اور میدانی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کے وفد کی ایرانی اسپیکر سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس ] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور تحریک کے قیادت کے وفد نے جمعرات کو ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ایرانی دارالحکومت تہران میں ملاقات کی، جہاں انہوں نے طوفان الاقصیٰ سے متعلق سیاسی اور میدانی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اور غزہ کی پٹی پر صیہونی ریاست کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ پربریفنگ دی۔