چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسماعیل ھنیہ

حماس کی ہرممکن لچک کے باوجود نیتن یاھو نسل کشی پر قائم ہے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے جنگ بندی کے مذاکرات دوبارہ صفر کی سطح پر آ سکتے ہیں۔

فلسطین کے جمہوری محاذ کے سربراہ کی دوحہ میں اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

فلسطین کے جمہوی محاذ برائے آزادی فلسطین کے سیکرٹری جنرل فہد سلیمان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

ہنیہ کے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قطر، مصر اور ترکیہ سے رابطے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے جمعرات کی شب کہا ہے کہ جماعت کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے حالیہ چند گھنٹوں میں قطر اور مصر کے ساتھ رابطہ کیا ہے جس میں ان کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے کی کوششوں کے حوالے سے ایک معاہدے تک پہنچنے کےلیے کی جانےوالی مساعی پر تبادلہ خیال کیا۔

اسماعیل ھنیہ کا ترک وزیرخارجہ اور مصری انٹیلی جنس چیف سے تبادلہ خیال

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ترکیہ اور مصر کے سینیر حکام کے ساتھ الگ الگ فون پر بات کی اور انہیں غزہ میں جنگ بندی اور معاہدے تک پہنچنے کی تفصیلات کے بارے میں حماس کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

میرے خاندان کو نشانہ بنانے سے ہمارا موقف نہیں بدلے گا:اسماعیل ھنیہ

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی ہمشیرہ کی شہادت پر ھنیہ کو دشمن کو پیغام دیا ہے کہ خاندان کو نشانہ بنانے سے ان کا موقف تبدیل نہیں ہوگا۔

قابض فوج کے حملوں میں حماس سربراہ کی ہمشیرہ سمیت 28 افراد شہید

غزہ شہر میں منگل کے روز صہیونی قابض فوج کے ہاتھوں ہونے والے قتل عام کے سلسلے میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی بہن سمیت 28 سے زائد شہری شہید ہو گئے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

غزہ میں مستقل جنگ بندی کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ غزہ میں صرف ایسے جنگ بندی اقدام کو قبول کریں گے جس کے نتیجے میں مستقل اور مکمل جنگ بندی کی راہ ہموار ہوسکے۔ حماس ادھوری جنگ بندی قبول نہیں کرے گی۔

ایرانی وزیرخارجہ کی اسماعیل ھنیہ سےملاقات،طوفان الاقصیٰ پر بات چیت

اسلامی جمہوریہ ایران کے عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

مذاکرات کے لیے ہرممکن لچک دکھائی، معاہدے کی راہ میں اسرائیل رکاوٹ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی تباہی کی جنگ اور قیدیوں کی رہائی کا حل "مذاکرات کے ذریعے حاصل کیا جائے گا جس کے نتیجے میں ایک جامع معاہدہ ہو گا، چاہے دشمن کتنا ہی بھاگے یا رکاوٹیں ڈالے۔ اسے آخر کار مذاکرات پرآنا ہوگا۔

حماس اور اسلامی جہاد کا غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اسلامی جہاد کی قیادت کے دو وفود نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی جس میں انہوں نے تمام سیاسی اور میدانی پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کیا۔ خاص طور پرغزہ کی پٹی کے خلاف قابض ریاست کی جارحانہ جنگ کو روکنے کی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔