پنج شنبه 01/می/2025

اسماعیل ھنیہ

فلسطین کی صورت حال پرتبادلہ خیال کے لیےاسماعیل ھنیہ کا دورہ مصر

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ مصر کے دورے پر قاہرہ پہنچے ہیں جہاں وہ غزہ کی تازہ صورت حال اور ممکنہ جنگ بندی کے طریقوں پر مصری حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

حماس کے بغیرکوئی فارمولا قبول نہیں، عالم اسلام اٹھ کھڑا ہو: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کل بدھ کی شام کہا ہے کہ حماس اور مزاحمتی دھڑوں کے بغیر غزہ میں کوئی بھی انتظامی منصوبہ ایک سراب اور دھوکہ ہوگا"۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں حماس ایسے کسی بھی پلان کے لیے تیار ہوگی جس کا مقصد غزہ پر جارحیت روکنا ہوگا۔

پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے: اسماعیل ہنیہ

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے۔

دشمن نےمزاحمت کے سامنے گھٹنےٹیک دیے،پوری قوم متحد ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نےزور دے کر کہا ہے کہ ان کی جماعت نے ثابت قدمی اور مضبوط عزم کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط کیے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو مزاحمت کی شرائط کے سامنے جھکنا پڑا۔

جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں: اسماعیل ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے منگل کو رائیٹرز کو بتایا ان کی جماعت اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے قریب ہے حالانکہ غزہ پر مہلک حملہ اور اسرائیل کے علاقوں میں راکٹ فائرنگ جاری ہے۔

عالمی برادری غزہ کا محاصرہ اور اسرائیلی جارحیت ختم کرائے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی پر جارحیت کو روکنے اور محاصرہ توڑنے سے متعلق اپنے فیصلوں پر عمل درآمد شروع کرنے کے لیے عرب اور اسلامی سربراہی اجلاس کی فالو اپ کمیٹی کے فوری اجلاس کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔

اسرائیل اور امریکا جان لیں حماس طویل جنگ کے لیے تیار ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس ‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ اسرائیل حماس کی طرف سے مقرر کردہ قیمت ادا کرنے کے علاوہ اپنے قیدیوں کو واپس نہیں لے گا۔ انہوں نے کہا کہ حماس "طویل جنگ" لڑنے کے لیے تیار ہے۔

اسماعیل ہنیہ کی قاہرہ میں مصری انٹیلی جنس چیف سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے کل جمعرات کو عرب جمہوریہ مصر کے انٹیلی جنس چیف سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر حماس کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیہ اور جماعت کے خارجہ امور کے سربراہ خالد مشعل بھی موجود تھے۔

قابض دشمن کے لیے فلسطین میں کوئی جگہ نہیں، مزاحمت جاری رہے گی: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی انسانی، اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے قابض دشمن کے ذریعے کیے جانے والے جنگی جرائم کو ختم کرنے، اس پر سیاسی، قانونی اوراخلاقی کارروائی کرے۔ ذرائع ابلاغ غزہ جنگ اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

غزہ سے اظہار یکجہتی پر پاکستانی قوم کے شکر گذار ہیں: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اسماعیل ھنیہ نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے ’غزہ مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطین اور غزہ کے عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔