جمعه 15/نوامبر/2024

اسلامی جہاد موومنٹ

قاہرہ مذاکرات میں شرکت سیاسی قیدیوں کی رہائی سے مشروط:اسلامی جہاد

اتوار کے روز اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے مصر کی میزبانی میں ہونے والےفلسطینی دھڑوں کے مذاکرات میں صرف اس صورت میں شرکت کریں گے جب فلسطینی اتھارٹی حراست میں لیے اسلامی جہاد کے کارکنوں کو رہا کرے گی۔

صنعا میں حماس کے دفتر میں اسلامی جہاد کے وفد کی آمد

اسلامی جہاد کے ایک وفد نے گذشتہ روز یمن کے دارالحکومت صنعاء میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے دفتر کا دورہ کیا جہاں حماس کے قائم مقام مندوب معاذ ابو شمالہ نے صنعاء میں اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے احمد برکہ اور ان کے ہمراہ وفد کا صنعاء میں تحریک کے دفتر میں استقبال کیا۔

فلسطینی خون ایک سرخ لکیر ہے: مشترکہ مزاحمتی کنٹرول روم

فلسطینی مزاحمتی دھڑوں کے مشترکہ کنٹرول روم نے زور دے کر کہا ہے کہ فلسطینیوں کا خون ایک سرخ لکیر ہے اور فلسطینی عوام کی زندگیوں سے چھیڑ چھاڑ ایسی چیز ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

ھنیہ کا اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل سے اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال

اسلامی تحریک مزاحمت [تحریک] حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ سےغزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت پر ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

مصری ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا نفاذ

مصر کی ثالثی میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان طے پانے والا جنگ بندی کا معاہدہ ہفتہ کی رات نافذ العمل ہو گیا۔ فلسطینی اور مصری ذرائع نے قاہرہ کی سرپرستی میں جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔

مجاھد ایاد الحسنی کی شہادت اسرائیل کا گھناؤنا جرم ہے:القسام بریگیڈ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے القسام کے مجاھد کمانڈر ایاد الحسنی "ابو انس" کی شہادت پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اسرائیلی فوج کی کارورائی کی شدید مذمت کی ہے۔

اسرائیل کے خلاف جنگ کا دائرہ وسیع کرنےکے لیے تیار ہیں: القدس بریگیڈ

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز کے میڈیا ترجمان نے غزہ کی پٹی کے خلاف جارحیت کو جاری رکھنے کے خلاف قابض فوج کو خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمتی قوت جنگ کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے تیار ہے چاہے وہ کتنی ہی دیر تک جاری رہے۔ جنگ دشمن نے شروع کی ہےاور اسے ختم ہم کریں گے۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، جمعرات کو8 فلسطینی شہید کردیے گئے

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی تازہ جارحیت کے تیسرے روز کل جمعرات کو مزید آٹھ فلسطینیوں کو شہید اور کئی شہریوں کو زخمی کردیا گیا۔ شہید ہونے والوں میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے متعدد کمانڈر بھی شامل ہیں۔

غزہ پربربریت جاری، اسرائیل نے ایک اور فلسطینی کمانڈر شہید کردیا

قابض صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطین کی مزاحمتی قیادت کے خلاف شروع کی گئی وحشیانہ جنگ میں ایک اور مجاھد کمانڈر کو بمباری کرکے شہید کردیا ہے۔ شہید ہونے والے فلسطینی کمانڈر اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس سے تعلق رکھتے ہیں۔

غزہ پرحملوں میں امریکی ساختہ اسلحہ استعمال کیا جا رہا ہے: اسلامی جہاد

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اس بات کا اعادہ کیا کہ رہائشی عمارتوں پر بمباری کی پالیسی دشمن کو فتح نہیں دے گی اور آنے والے حملے اس کی کمزوری اور شکست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کمانڈر علی غالی کی شہادت سے راکٹوں کے حملے بند نہیں ہوں گے۔ القدس بریگیڈ جنگ کی آگ پھیلانے اور اس کا دائرہ وسیع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔