لبنان میں حزباللہ کے میڈیا نے بدھ کے روز کہا ہے کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نےفلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ اور حماس کے سیاسی بیورو کےنائب سربراہ صالح العاروری سے ملاقات کی ہے۔
حزب اللہ کےذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں "بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر لیےگئے موقف اور غزہ میں مزاحمت کے لیے حقیقی فتح حاصل کرنے کی خاطر اس حساس مرحلے پرمزاحمتی محور کی جماعتوں کے لائحہ عمل کا جائزہ لینا تھا۔ ذرائع کے مطابق مزاحمتیمحور نے ہم آہنگی جاری رکھنے اور پیشرفت کی مستقل اور روزانہ کی پیروی پر اتفاق کیاگیا۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے حزب اللہ کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے جنگ میں شمولیتاختیار کی اور ایک نیا محاذ کھولا تو ہم اس کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ اور تصور سےبالاتر کارروائی کریں گے۔”
اس تناظر میںفرانس کے صدر عمانویل میکروں جنہوں نے منگل کو اسرائیل کا دورہ کیا نے حزب اللہ سےمطالبہ کیا کہ وہ خطے کی صورتحال کو مزید خراب کرنے کا خطرہ مول نہ لے۔
یہ ملاقات ایکایسے وقت میں ہوئی ہے جب دوسری طرف اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر بمباری کو آج 20 روز ہے۔ اب تکقابض فوج کی بربربتی میں چھ ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید اور سولہ ہزار سے زیادہزخمی ہو چکےہیں۔