جمعه 15/نوامبر/2024

اسلامی تحری مزاحمت حماس

مشکل کی گھڑی میں ترک قوم کے ساتھ ہیں،ھنیہ کی ترک صدر سے تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے پیر کے روز ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے کے بعد اپنی جانب سے ترک صدر سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے قدرتی آفت کی اس مشکل گھڑی میں حماس اور پوری فلسطینی قوم برادر ترک قوم کے ساتھ کھڑی ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ کی اسماعیل ھنیہ کو تہران کے دورے کی دعوت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو تہران کے دورے کی باضابطہ دعوت دی ہے۔

ترکیہ میں سرگرمیاں محدود کیے جانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نےترکیہ میں جماعت کی قیادت کی سرگرمیوں کو محدود کیے جانےسے متعلق اسرائیلی میڈیا میں آنے والی خبروں کو بے بنیاد اور حماس کے خلاف دشمن کے مکروہ منفی پروپیگنڈے کا حصہ قرار دیا ہے۔

دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمت اور قومی اتحاد اولین ترجیح ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے زور دے کر کہا ہے کہ نئی "اسرائیلی" قابض حکومت کی ترجیحات کے مقابلے میں مزاحمت اور اتحاد ہمارے لوگوں کی ترجیح ہے۔

مزاحمت متحد ہے اور اس کا کمپاس القدس، فتح اور آزادی ہے: العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ الشیخ صالح العاروری نے جمعرات کوکہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے میں مزاحمتی قوتیں قابض دشمن کے خلاف مزاحمت کے لیے متحد ہیں اور القدس سے اس کے تعلق کے ساتھ دن بہ دن ترقی کر رہی ہے۔ فلسطینی قوم القدس کی آزادی اور فتح تک اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔

صہیونی منصوبہ زول پذیر ہے، فتح ہماری اور ہماری قوم کی ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ صیہونی منصوبہ فلسطین کی سرزمین میں دفن ہو رہا ہے اور فتح ہماری اور ہماری قوم کی ہے۔

اسرائیلی خفیہ ادارے کی یحییٰ السنوار کو دھمکی، حماس کا جواب

اسرائیلی خفیہ ادارے "شن بیٹ" کے سربراہ "رونن بار" نے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سربراہ یحییٰ سنوار کو مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں میں اضافے کے پس منظر میں انتباہ جاری کیا ہے۔

حماس کے وفد کی حریری فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے ایک وفد نے لبنان میں جماعت کے مندوب احمد عبدالہادی کی سربراہی میں حریری فاؤنڈیشن فار سسٹین ایبل ہیومن ڈویلپمنٹ کی سربراہ محترمہ بہیا حریری سے مجدلیون میں ملاقات کی۔

’آزادی ہماری اولین ترجیح،حماس اسیران کے عزم کو سراہتی ہے‘

اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس" نے اسیر تحریک کو صہیونی جیلروں کے خلاف اپنی مرضی کی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کی آزادی اولین قومی ترجیح ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر کی وفات پراسماعیل ھنیہ کی تعزیت

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ہندوستان میں جماعت اسلامی کے سابق امیر عزت مآب جلال الدین العمری کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔