دوشنبه 13/ژانویه/2025

حماس کے وفد کی حریری فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن سے ملاقات

جمعہ 9-ستمبر-2022

اسلامی تحریکمزاحمت "حماس” کے ایک وفد نے لبنان میں جماعت کے مندوب احمد عبدالہادی کیسربراہی میں حریری فاؤنڈیشن فار سسٹین ایبل ہیومن ڈویلپمنٹ کی سربراہ محترمہ بہیاحریری سے مجدلیون میں ملاقات کی۔

وفد میں لبنان میںتحریک کےسیاسی شعبے کے نائب صدر جہاد طحہ، لبنان میں قومی تعلقات کے انچارج ایمنشناعہ، سیاسی اور میڈیا تعلقات کے عہدیدار عبدالمجید العوض اور جماعت کے دیگرارکان ابو العبد شناعہ اور دیگر نے فلسطینیکاز کی تازہ ترین پیش رفت اور لبنان میں فلسطینیوں کی صورتحال پر بات کی۔

تحریک کے نمائندےنے مسز بہیا کو فلسطینی کاز سے متعلق پیش رفت بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس میں ہونےوالی پیش رفت اور مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونیوں کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں اورغاصبانہ قبضے کے جرائم سے آگاہ کیا۔ مقبوضہ مغربی کنارے جس میں غزہ کی پٹی کےمحاصرے کے علاوہ دراندازی، گرفتاریاں اور قتل شامل ہیں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

عبدالہادی نے زوردے کر کہا کہ جامع مزاحمت قابض دشمن سے نمٹنے اور اس کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کےلیے ایک اسٹریٹجک آپشن ہے۔ اس کے علاوہ مستقل مزاجی اورمزاحمت پر مبنی قومیپروگرام پر اتفاق رائے کی بنیاد پر قومی اتحاد کے حصول کی ضرورت پر زور دیا۔

تحریک کے نمائندےنے پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینی عوام کو درپیش مشکل حالات اور انہیں باوقار زندگیفراہم کرنے کے طریقوں پر گفتگو کرتے ہوئے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے انسانیحقوق کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی