جمعه 15/نوامبر/2024

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

حماس رہ نما الخضری کو سعودی زندانوں میں اذیتیں دی گئیں: بھائی کا بیان

سعودی عرب کی ذھبان جیل میں پابند سلاسل اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے رہ نما ڈاکٹر محمد الخضری کے بھائی نے الزام عاید کیا ہے کہ 4 اپریل سےعقوبت خانے میں قید ان کے بھائی کو سعودی جلادوں نے وحشیانہ جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

صبرا وشاتیلا میں فلسطینیوں پربربریت معاف نہیں کی جائے گی:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے 37 سال پیشتر سنہ 1982ء میں لبنان میں صبرا وشاتیلا پناہ گزین کیمپ پر صہیونی فوج کے ہاتھوں ڈھائی جانے والی قیامت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صبرا و شاتیلا میں فلسطینیوں کے قتل عام اور ان پر ہونے والی بربریت کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

انڈونیشیا کے سابق صدر کا انتقال، حماس کا اظہار افسوس

انڈونیشیا کے سابق صدر بحرالدین یوسف حبیبی 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے حبیبی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حماس کی سعودی عرب میں قید رہ نمائوں سے اظہار یکجہتی کی مہم

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سعودی عرب میں جبری گم شدہ رہ نمائوں اور کارکنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا پر مہم شروع کی گئی ہے۔

حماس کا اعلیٰ اختیاراتی خصوصی دورے پر مصر پہنچ گیا

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد منگل کے روز مصر کے دورے پرقاہرہ پہنچ گیا۔ وفد کی قیادت حماس رہ نما روحی مشتہی کر رہے ہیں۔

حماس کا آئندہ جمعہ کو دفاع قبلہ اول کے لیے نفیرعام کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے آئندہ جمعہ کو دفاع قبلہ اول اور دفاع القدس کے لیے 'لبیک یا اقصیٰ' کے عنوان سے نفیر عام کا اعلان کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز پورے فلسطین میں دفاع قبلہ اول ریلیاں نکالی جائیں گی اور ملک بھرمیں القدس اور الاقصیٰ کو لاحق خطرات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پربیت المقدس کے فلسطینیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جمعہ کی نماز مسجد اقصیٰ میں ادا کرنے کی کوشش کریں تاکہ مقام مقدس کے دفاع کے لیے صہیونیوں کویہ پیغام دیا جائے کہ مسجد اقصیٰ تنہا نہیں ہے۔ نیز فلسطینی قوم قبلہ اول اور القدس کے خلاف امریکی۔ صہیونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے نفیرعام کے اعلان کا مقصد مسجد اقصیٰ کو لاحق خطرات، مقدس مقام کے تاریخی اسٹیٹس کو نقصان پہنچانے کی صہیونی سازشوں کو ناکام بنانا اور مسجد کی روزانہ کی بنیاد پر جاری بے حرمتی کی روک تھام کے لیے فلسطینی قوم کو منظم کرنا ہے۔