قابض اسرائیل کومسجد اقصیٰ کا تقدس پامال نہیں کرنے دیں گے:حماس
پیر-19-ستمبر-2022
اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے ترجمان محمد حمادہ نے یہودیوں کی آنے والی تعطیلات کے دوران مسجد اقصیٰ میں غنڈہ گردی اور تلمودی تعلیمات کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی روکنے کا عزم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مذہبی تہواروں کی تعطیلات کےدوران اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قبلہ اول کی بے حرمتی کی اجازت دیتا اور انتہا پسندوں کو مسلمانوں کے مقدس مقام میں داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔