جمعه 15/نوامبر/2024

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

نابلس کا محاصرہ اسرائیل کا سنگین جرم،مزاحمت جاری رکھیں گے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے کہا ہے کہ نابلس شہر اور مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور کیمپوں کے محاصرے کا جاری رہنا ایک مکمل جرم ہے جو ہمارے عوام کی مزاحمت اور استقامت کے عزم کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔ یہ محاصرہ ایک بار پھر فلسطینیوں کی ثابت قدمی اور بہادری کے سامنے قابض کے حفاظتی نظام کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

شہیدعدی تمیمی فلسطینی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں: ھشام قاسم

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی بیرون ملک قیادت کے رُکن ہشام قاسم نے گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان عدی التمیمی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عدی ہزاروں فلسطینی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

’قیدیوں کا مسئلہ اولین ترجیح ہے، ان کی رہائی کی کوششیں جاری رکھیں گے‘

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے زوردے کر کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی قیدیوں کا مسئلہ حماس اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے ایجنڈے کے لیے اولین ترجیح تھا، ہے اور رہے گا۔

حماس کا وفد آج بدھ کو شام کے دارالحکومت دمشق کا دورہ کرے گا

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد جماعت کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن اور عرب واسلامی تعلقات کے دفترکے سربراہ خلیل الحیا کی قیادت میں آج بدھ کو شام کادورہ کرے گا۔

عراق کے نو منتخب صدرکو عہدہ سنبھالنے پراسماعیل ھنیہ کی مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے صدر عبداللطیف رشید کو عراقی پارلیمنٹ کا اعتماد جیتنے اور برادر جمہوریہ عراق کے صدر منتخب ہونے کے موقع پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

الجزائر معاہدے پرفوری طورپر عمل درآمد کے لیے تیار ہیں: حماس رہ نما

الجزائرکی میزبانی میں فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی معاہدے کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت کی قیادت نے اس معاہدے کو عملی شکل دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

حماس کی فلسطینیوں کو قبلہ اول کے لیے نفیر عام کی کال

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے جمعرات کو زور دے کر کہا ہے کہ "بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ پر قابض ریاست کے لیے کوئی قانونی حیثیت یا خودمختاری کا جوازنہیں ہے۔ حماس نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کی دہشت گردی میں اضافہ ہمارے عوام کو آزادی تک اپنی مزاحمت جاری رکھنے سے نہیں روک سکتا۔

القسام کی آٹھ سال سے کام کرنے والی خفیہ سائبر یونٹ کا انکشاف

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے جمعرات کو "سائبر" یونٹ کا انکشاف کیا ہے، جو اس کے یونٹوں میں سے ایک ہے جو اس کے ساتھ 8 سال سے زیادہ عرصے تک خفیہ طور پر کام کر رہی ہے۔

مسجد ابراہیمی کو یہودی غنڈی گردی سے محفوظ بنایا جائے:فوزی برھوم

بدھ کے روز اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان فوزی برہوم نےغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے قابض ریاست اور اس کے آباد کاروں کی طرف سے مسجد ابراہیمی کے خلاف کارروائیوں کوجُرم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

حماس کی فلسطینی نوجوان کی شہادت پر تعزیت

اسلامی تحریک حماس نے شہید اسامہ عدوی کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔