شنبه 16/نوامبر/2024

اسلامی تحریک مزاحمت حماس

حماس اور اسلامی جہاد کا غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اسلامی جہاد کی قیادت کے دو وفود نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی جس میں انہوں نے تمام سیاسی اور میدانی پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کیا۔ خاص طور پرغزہ کی پٹی کے خلاف قابض ریاست کی جارحانہ جنگ کو روکنے کی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

انسانیت سے عاری صہیونی غزہ میں تزویراتی شکست کھا چکا:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ نازی قابض فوج نے آٹھ ماہ سے زیادہ عرصے کی جارحیت کے بعد غزہ میں اپنے متعدد قیدیوں کی رہائی کے بارے میں جو اعلان کیا جس میں اس نے تمام فوجی، سکیورٹی اور تکنیکی ذرائع استعمال کیے اور اس دوران اس نے تمام جرائم کا ارتکاب کیا۔ قتل عام، قتل و غارت، محاصرہ اورقحط مسلط کرنے کی پالیسی کے ذریعے اپنے چار قیدیوں کو چھڑا کر اب وہ اپنی شکست پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔

جو امن کی ضمانت نہ دے ایسا معاہدہ قبول نہیں:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کی جماعت کسی ایسے معاہدے پر اتفاق نہیں کرے گی جس سے فلسطینی عوام کے لیے امن اور تحفظ کی ضمانت نہ ہو۔

’اونروا‘ ہیڈ کوارٹرز پر مسلسل اسرائیلی بمباری جنگی جرم ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے صہیونی ریاست کی طرف سے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کے ہیڈکوارٹرز اور اسکولوں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دیا ہے۔

حماس کو غزہ میں جنگ بندی کا کوئی نیا پیپر موصول نہیں ہوا: بدران

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نےزور دے کر کہا ہے کہ جماعت کو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا کوئی نیا کاغذ نہیں ملا ہے۔

اسرائیل کی ٹارگٹ کلنگ کی پالیسی مزاحمت کو کمزور نہیں کرسکتی:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘نے گذشتہ روز غرب اردن کے شہرنابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی دہشت گردی اور قاتلانہ کارروائی میں دومجاھدین آدم فراج اور معتز نابلسی کی شہادت کو اسرائیلی فوج کی کھلی دہشت گردی قرار دیا۔ حماس نے کہا کہ اسرائیلی دشمن کی طرف سے فلسطینی مجاھد قیادت کی ٹارگٹ کلنگ سے غرب اردن میں قابض دشمن کے خلاف مزاحمت کمزور نہیں ہوگی۔

القسام نے قابض فوج سے مال غنیمت میں چھینے سامان کی ویڈیو جاری کردی

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے گذشتہ نومبر میں قابض فوج کی جانب سے کیے گئے ایک سابقہ حملے کے دوران مجاھدین کی جوابی کارروائی میں بیت لاھیا میں الشافعی کے مقام پر کی گئی کارروائی کے مزید مناظر جاری کیے ہیں۔

غزہ پر جارحیت بند ہونےکی صورت میں معاہدے کے لیے تیار ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ اس نے گذشتہ تمام بالواسطہ مذاکراتی ادوار میں ثالث ممالک کی کوششوں سے لچک اور مثبت سوچ کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں 6 مئی کو ثالثی برادران کی تجویز کی منظوری کا اعلان کیا گیا۔

غزہ کی امداد کے لیے تیار کردہ امریکی گھاٹ ایک کھلا دھوکہ ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک رہ نما نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے غزہ کو امداد کی فراہمی کے لیے سمندر میں بنائے گئےگھاٹ جسے انسانی امداد کے نام پربنایا گیا ہے دراصل عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا کوئی بھی پلیٹ فارم غزہ کے جنگ سے تباہ حال عوام کی مصائب اور تکالیف کم کرنے میں مدد گار نہیں ہوسکتا

امریکی حمایت کےبغیر اسرائیل رفح میں قتل عام کی جرات نہیں کرسکتا

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے امریکی انتظامیہ اور صدر بائیڈن کو رفح قتل عام کا مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ روز رفح میں ہونے والے قتل عام میں امریکہ برابر کا مجرم ہے۔