یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیل

شام کا اسرائیلی فضائی حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی ائیر ڈیفنس نے منگل کی رات دمشق کے مضافات میں کی جانے والی ’’اسرائیلی جارحیت‘‘ کو ناکام بنا دیا۔ اسرائیل کی جانب سے داغے گئی متعدد میزائلوں کو شامی فضائی حدود میں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ناکارہ بنا دیا گیا۔

اسرائیل میں کرونا کے 20 ہزار نئے مریضوں کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران اسرائیل میں کرونا کے20 ہزار سے زاید مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

فلسطینی خاتون اسرائیلی جیل سے 5 سال بعد رہا

قابض اسرائیلی ریاست کی جیل میں قید ایک فلسطینی خاتون کو پانچ سال کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا گیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والی 44 سالہ نبیل ھاشم القیسیہ کو مسلسل پانچ سال کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا گیا۔

اسرائیل میں کرونا سے مزید 23 ہلاک،3662 نئے کیسز کا اندراج

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹون کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 23مریض دم توڑ گئے جب کہ 3 ہزار 662 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے۔

ویکسینیشن کے باوجود اسرائیل میں کرونا کی خطرناک لہر

قابض اسرائیلی حکومت نے "کرونا وائرس" انفیکشن کی تعداد میں ایک بار پھر اضافے کا انتباہ دیا ہے جس کی وجہ سے اس میں دی گئی نرمی معطل کی جاسکتی ہیں اور عوامی زندگی پر سخت پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

اسرائیلی حکام نے فلسطینی شہری سے مکان زبردستی مسمار کرادیا

قابض صہیونی حکام نے مسجد اقصیٰ‌ کے قریب العیساویہ کے مقام کے قریب واقع ایک فلسطینی شہری کا مکان زبردستی مسمار کرا دیا۔

عالمی عدالت کی تحقیقات، اسرائیل مشکل سے دوچار، یورپ سے مدد کی اپیل

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الاقوامی فوج داری عدالت کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف صہیونی فوج کے وحشیانہ جنگی جرائم کی تحقیقات شروع ہونے کے بعد صہیونی ریاست کی لیڈر شپ مشکلات سے دوچار ہو چکی ہے۔

دو ہفتوں میں اسرائیلی حکام کے ہاتھوں فلسطینیوں کی 35 املاک مسمار

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رابطہ دفتر 'اوچا' کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی حکام نے غیرقانونی قرار دے کر فلسطینی شہریوں کی 35 املاک مسمار کیں یا ان پرقبضہ کیا۔

جنوبی افریقا کے چیف جسٹس سے اسرائیل کی حمایت پر معافی مانگنے کا مطالبہ

جنوبی افریقا میں جوڈیشن کمیشن نے اپنے ایک فیصلے میں ملک کے چیف جسٹس سے ان کے ایک متنازع بیان اور اسرائیل کی حمایت پر ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل کے الخلیل میں فلسطینیوں کو سات مکانات مسمار کرنے کے نوٹس

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینیوں کو ان کے 7 مکانات مسمار کرنے کے احکامات دیے ہیں۔