یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیل

امریکا میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں ‘ملین مارچ’

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے مظالم کے خلاف آج ہفتے کے روز امریکی دارالحکومت 'واشنگٹن' میں ملین مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ ملین مارچ امریکا میں موجود مسلمان، عرب اور فلسطینی کمیونٹی کی طرف سے بلایا گیا ہے۔

اٹلی : بندرگاہ کے مزدور اسرائیل کے خلاف کھڑے ہوگئے

اٹلی کی ایک بندرگاہ پر کام کرنے والے ورکرز نے فلسطینیوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک بحری جہاز پر اسلحے کی کھیپ لادنے سے دوبارہ انکار کر دیا ہے جو اسرائیل بھیجا جا رہا تھا۔

امریکی وزیرخارجہ انٹنی بلنکن اسرائیل پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ انٹیلی بلنکن کل منگل کی صبح خطے کےسرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق بلنکن کےاس دورے کا مقصد اسرائیل اور اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے درمیان جنگ بندی کو مستحکم کرنا اور دونوں فریقوں کے درمیان آنے والے مہینوں میں دوبارہ محاذ آرائی کے خطرات کو کم کرنا ہے۔

فلسطینی راکٹ حملوں میں 19 صہیونی زخمی

اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کل ہفتے کے روز غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے داغے گئے راکٹوں کے نتیجے میں 19 صہیونی زخمی ہوگئے ہیں۔

حماس نے اسرائیل کو تاریخ کی بدترین شکست سے دوچار کر دیا: عبرانی میڈیا

اسرائیلی تجزیہ نگاروں اور اسرائیلی ریاست کے سرکاری اور نجی میڈیا نے غزہ کی پٹی میں جاری لڑائی کے بارے میں تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس' نے صہیونی ریاست کو غزہ کے محاذ پر تاریخ کی بدترین شکست سے دوچار کیا ہے۔

اسرائیل میں برازیل، چلی اور بھارتی طرز کے کرونا کیسز کا انکشاف

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے نئے کیسز میں بھارت، چلی اور برازیل میں سامنے آنے والے زیادہ خطرناک کیسز کا بھی پتا چلا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کےدوران ایسے 19 کیسز سامنے آئے ہیں جن کے متاثرین برازیل، بھارت یا چلی میں سامنے آنے والے کیسز سے ملتے جلتے ہیں۔

اسرائیل: مذہبی اجتماع کے دوران بھگدڑ ، 44 افراد ہلاک اور 150 زخمی

اسرائیل میں آج جمعے کو علی الصبح ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں کم از کم 44 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 150 کے قریب شدید زخمی ہو گئے۔

اسرائیل نےالقدس میں انتخابات کی اجازت دینےکا جواب نہیں دیا:عزام الاحمد

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک رکن عزام الاحمد نے کہا ہےاسرائیل نے مقبوضہ شہر بیت المقدس میں انتخابات ہونے کی اجازت دینے کے لیے فلسطین کی درخواست اور بین الاقوامی دباؤ کا کوئی جواب نہیں دیا۔

دمشق کے قریب اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری

اسرائیلی فوج نے کل جمعرات کے روز علی الصبح بتایا ہے کہ شام کے اندر سے زمین سے فضا میں مار کرنے والا ایک میزائل اسرائیل کے جنوب میں النقب کے علاقے میں گرا۔

یونان اور اسرائیل کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط

اسرائیلی وزارت دفاع نے آج اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور یونان کے درمیان دفاع کے شعبے میں سب سے بڑے سمجھوتے پر دستخط ہوئے ہیں۔