یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیل

اماراتی اور اسرائیلی وزرا خارجہ کا مشترکہ مضمون، مل کر چلنے کا عزم

اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اسرائیلی وزیرخارجہ یایئرلبید اور ان کے اماراتی ہم منصب عبداللہ بن زاید کا ایک مشترکہ مضمون شائع کیا ہے۔ اس مضموں میں دونوں لیڈروں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ایران وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیارحاصل کرنا چاہتا ہے: اسرائیل

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ ایران میں ابراہیم رئیسی کو ملک کا صدر منتخب کیا جانا اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ تہران انتہا پسندی، توسیع پسندی اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیارحاصل کرنے کی طرف گامزن ہے۔

بھارتی طرز کا کرونا وائرس اسرائیل میں تیزی سے پھیلنے لگا

اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہےکہ بھارت میں سامنے آنے والی کرونا کی نئی شکل تیزی کے ساتھ اسرائیل میں پھیلنے لگی ہے۔

اسرائیل کا غزہ کی تعمیر نو قیدیوں کی رہائی سے مشروط کرنے کا اعادہ

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے ایک بار پھر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتےہوئے جنگ سے تباہ حال فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو فلسطینی مزاحمت کاروں کےہاں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کی رہائی سے مشروط قرار دیا ہے۔

امریکا کی 15پیشہ ور تنظیموں نے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دیا

امریکا میں مختلف مکاتب فکر اور شعبوں کی نمائندہ 15پیشہ ور تنظیموں نے مشترکہ طور پر اسرائیل کو ایک نسل پرست ملک قرار دیا ہے۔

اسرائیل کی نئی مخلوط حکومت چند ماہ کی مہمان ثابت ہوگی: سروے

اسرائیل میں عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے چینل 12 کے ذریعہ کرائے گئے ایک عوامی سروے میں حصہ لینے والے اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ نئی مخلوط حکومت زیادہ دیر تک نہیں چلے گی بلکہ وہ جلد ہی سیاسی بحران کا شکارہوکرختم ہوجائے گی۔

غزہ پرحملے کے بعد یورپ میں اسرائیل کی حمایت میں کمی

بین الاقوامی تحقیق و تجزیہ گروپ "یوگوف" کے ذریعہ کرائے گئے ایک رائے عامہ کے ایک جائزے میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر حالیہ جارحیت کے بعد تمام یوروپی ممالک میں "اسرائیل" کی حمایت کی سطح میں اوسطا 14 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس جارحیت میں سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

اسرائیل حماس کا کچھ نہیں بگاڑ سکا:روس

روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں بم باری کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی عسکری صلاحیت کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی دفاعی صلاحیت حیران کن ہے جنہوں نے راکٹوں سے اسرائیل کے نئے علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی دفاعی کار کردگی کا ثبوت پیش کیا ہے۔

اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بے تحاشا استعمال کر رہا ہے

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "اسرائیل" نے 1948 میں مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کررہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اندرون فلسطین میں فلسطینی شہریوں کے خلاف آباد کاروں اور مسلح گروہوں کے حملوں کو اسرائیلی ریاست کے سرکاری اداروں کی حمایت حاصل ہے اور سرکاری اسرائیلی سیکیورٹی انتظامیہ فلسطینی عرب برادری کے خلاف ہونے والے جرائم پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔

عرب امارات اور اسرائیل کے مابین ٹیکس معاہدہ طے پاگیا

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے ٹیکس معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔