جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل

حزب اللہ نے چوتھی مرتبہ اسرائیلی ہرمیز 900 ڈرون مار گرایا

اسرائیل کی فوج نے کہا کہ ہفتے کے روز بغیر پائلٹ کے ایک اسرائیلی طیارہ لبنان کے علاقے میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے مار گرایا گیا اور اس کی ذمہ داری حزب اللہ نے قبول کی۔

رفح پرحملے کے باوجود امریکہ نے اسرائیل کو اسلحہ کی منظوری دےدی

امریکی کانگریس کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو ایک ارب ڈالر کے اسلحے اور بارود کا نیا پیکج بھجوا رہی ہے۔

اسرائیل کو اسلحے کی برآمدات فوری طور پر بند کی جائیں: اقوام متحدہ

اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے جمعہ کو خبردار کیا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں یا گولہ بارود کی کسی بھی قسم کی منتقلی جو غزہ میں استعمال کی جائے گی، اس سے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے اور اسے فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔

جنگ پانچویں مہینے میں داخل، اسرائیلی معیشت 20 فیصد سکڑ گئی

غزہ میں اسرائیلی جنگ طول پکڑتی گئی اور اسرائیلی معیشت تاریخ میں پہلی بار تیزی سے سکڑتی گئی۔ اسرائیل کی معیشت کی یہ گراوٹ کسی اور وجہ سے نہیں صرف اسرائیلی جنگ کی وجہ سے ہے جو اس نے سات اکتوبر سے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف شروع کر رکھی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے 136 دن مکمل، جارحیت میں تیزی

قابض صیہونی افواج نے مسلسل 136 ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے فضائی حملے، توپ خانے کی گولہ باری اور فائر بیلٹ کے درجنوں واقعات میں شہریوں کا خونی قتل عام کیا۔

لبنان میں راکٹ حملے میں آباد کار خاتون ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے اندر صفد شہر پر راکٹ حملے کے بعد ایک خاتون آباد کار ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

غزہ پر حملہ آور اسرائیل کے ہزاروں فوجی معذوری سے دوچار

‌‌غزہ پر لگ بھگ تین ماہ سے جاری جنگ میں اسرائیل کو عسکری اور معاشی طور پر قابل ذکر نقصان ہو چکا ہے اور اب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جنگ کے سبب معذور ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 12 ہزار تک ہو سکتی ہے۔

کراچی میں اسرائیل نامنظور ویکجہتی فلسطین ریلی

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام اسرائیل نامنظور و یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی جس کی قیادت حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی اور فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابو مریم نے کی۔

اسرائیل کا مقصد حماس کو مٹانا نہیں یہ جنگ فلسطینیوں کے خلاف ہے

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ فائر بندی میں تعطل ختم ہوتے ہی غزہ کا آسمان پر گولہ بارود، ہیلی کاپٹر، ڈرون، توپ کے گولے، ٹینک کے گولے، مارٹرز، بموں اور میزائلوں سے بھر گیا ہے۔

دو ریاستی حل کا مطلب اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے: تقی عثمانی

معروف عالم دین اور صدر وفاق المدارس العربیہ مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دے کر کبھی تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا، بانی پاکستان کے ریاستی اعلان سے پاکستان کبھی پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔