یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیل

اسرائیل کی افریقی یونین میں متنازع شمولیت بحث کے لیے ایجنڈے میں شامل

الجزائر کی طویل سفارتی کوششوں کے بعد اسرائیل کی افریقی یونین کمیشن کے چیئرمین موسی فقی کے فیصلے کے تحت یونین میں مبصر رکن کا درجہ دینے کا معاملہ ایک بار پھر یونین کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔ الجزائر کی طرف سے افریقی یونین کے آئندہ سال ایگزیکٹو کونسل کے ایجنڈے کے تحت براعظمی تنظیم پر قابض ریاست کے لیے مبصر کا درجہ دینے میں کامیاب ہوگیا۔ افریقی یونین کے رکن ممالک کے ایک گروپ کی طرف سے کیے گئے تحفظات پر غور کرنے کے لیے تنظیم کا اجلاس ایک بار پھر بلایا جائے گا۔

اسرائیل نے فلسطینی ٹیکسوں میں 100 ملین شیکل کی رقم غبن کرلی

اسرائیلی ریاست نے معاشی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کو واجب الادا ٹیکسوں کی رقم میں سے 100ملین شیکل کی رقم غبن کرلی ہے۔ دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے منگل کوایک بیان کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی ٹیکس فنڈز میں 100 ملین شیکل (31 ملین ڈالر) کی کٹوتی غیر قانونی ہے۔

اسرائیل ۔ امارات کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم570 ملین ڈالرسے متجاوز

اسرائیلی اخبار ’ٹائمز آف اسرائیل‘ نے بتایا کہ قابض صہیونی ریاست اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدے پر دستخط کے تقریبا ایک سال بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلے کا حجم 570 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

ایک لاکھ راکٹ اسرائیلیوں کے سروں پر برسنے کے لیے تیار ہیں

اسرائیلی ریاست کی ریزرو فوج کے سابق سربراہ جنرل گیرشون ہکوہن نے کہا ہے کہ "اسرائیل" کو لبنان کے ساتھ "شمالی محاذ" اور بحرالکاہل کی سرحدوں پر ممکنہ کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ان کا یہ بیان عبرانی اخبار’معاریو‘ میں شائع ہوا ہے۔

مراکشی وزیراعظم کا اسرائیلی وزیر خارجہ سے ملاقات سے انکار

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو’کے اے این‘ نے انکشاف کیا ہے کہ مراکش کے وزیراعظم سعد الدین عثمانی نے فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی وجہ سے اسرائیلی وزیر خارجہ یائرلبید کے ساتھ ملاقات سے انکار کردیا ہے۔

بحرین کے نائب وزیر خارجہ کا صہیونی ریاست کا چار روزہ دورہ

خلیجی ریاست بحرین کی طرف سے صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے جاری اقدامات کے جلو میں بحرینی نائب وزیر خارجہ نے خیانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کا چار روزہ دورہ شروع کیا ہے۔

اسرائیل اور لبنان میں کشیدگی پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے بلیو لائن کے پار لبنان اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

لبنان کا عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت بند کرانے کا مطالبہ

لبنان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر لبنان کی سرزمین پرجاری حملے روکنے کے لیے دباؤ ڈالے۔

حزب اللہ کے راکٹوں نے اسرائیلی فوج کو حیران کردیا: عبرانی اخبار

اسرائیل کے عبرانی اخبار’معاریو‘ نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی طرف سے صہیونی ریاست پر راکٹ حملوں کو حیران کن قرار دیا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ حزب اللہ کے جوابی راکٹ حملوں پر اسرائیلی سیکیورٹی ادارے حیران رہ گئے ہیں۔

حماس کی لبنان کی اسلامی مزاحمت کو اسرائیل پر حملوں پر مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے لبنانی اسلامی مزاحمت کو قابض اسرائیلی ریاست کے زیرتسلط علاقوں پر راکٹ حملوں پر مبارک باد پیش کی ہے۔ حماس نے اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان پرحالیہ جارحیت پرلبنانی مزاحمتی قوتوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔