یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیل

اسرائیل کی سخت سیکیورٹی والی جیل سے 6 فلسطینی قیدیوں کا فرار

اسرائیل کے شمال میں واقع شہر بیسان کے نزدیک الجلبوع جیل سے کل پیر کو علی الصبح چھ فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ یہ تمام فلسطینی ایک سرنگ کے راستے فرار ہوئے جو انہوں نے خود کھودی تھی۔

یہودیوں کے مذہبی تہوار کی آڑ میں غزہ اور غرب اردن سیل کردیے گئے!

یہودیوں کے مذہبی تہوار ’ایام توبہ ‘ کی آڑ میں اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کی سرحد سیل کرتے ہوئے شہروں میں فوج کی نفری بڑھا دی ہے۔

بحرین میں اسرائیل کے پہلے سفیر کا تقرر کردیا گیا

اسرائیل نے بحرین کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کے ایک سال بعد منامہ میں اپنے پہلے سفیر کا تقرر کر دیا ہے۔

اسرائیل اور امارات کے درمیان گیس معاہدے کی تکمیل

اسرائیلی ڈیلیک ڈرلنگ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کے روز مشرقی بحیرہ روم میں واقع آف شور تمار گیس فیلڈ میں 22 فیصد حصص ابوظہی میں مبدالہ پٹرولیم کو تقریبا 1 1 بلین ڈالر میں فروخت کرنے کا معاہدہ مکمل کیا گیا ہے۔ڈیلیک نے ایک بیان میں کہا ہے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کومعمول پرلانے کے بعد سے یہ ایک اسرائیلی گروپ اور اماراتی گروپ کی طرف سے دستخط شدہ سب سے بڑا تجارتی معاہدہ ہے۔دونوں کمپنیوں نے اپریل میں ایک ابتدائی معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے لیے حکومت کی منظوری درکارتھی۔تمار گیس فیلڈ اسرائیل کےاہم توانائی کے ذرائع میں سے ایک ہے جس کی پیداواری صلاحیت 11 ارب مکعب میٹر گیس سالانہ ہے۔یہ اسرائیلی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے اور مصر اور اردن کو برآمد کرنے کے لیے کافی ہے۔ڈیلیک گروپ کی ذیلی کمپنی ڈیلک ڈرلنگ شیوران سے چلنے والے فیلڈ میں 22 فیصد حصص کی مالک ہے۔ابوظبی حکومت کی ملکیت والی مبدالہ انویسٹمنٹ کمپنی کے ایک یونٹ مبدالہ پٹرولیم نے اپریل میں کہا تھا کہ حصص کی خریداری "اعلی معیار" کی سرمایہ کاری کے لیے اسٹریٹجک مہم کا حصہ ہے۔ ڈیلیک بہت بڑے اور قریب

تیرہ برسوں میں غزہ کی چار جنگیں، اثرات کیا اور نقصانات کتنے؟

حماس اور اسرائیل کے مابین گزشتہ جنگ گرچہ بالکل اسی ڈھنگ سے ہوئی جو اطراف کے مابین عرصے سے رہ رہ کر ہونے والے تصادم کا روایتی نمونہ ہے تاہم اقوام متحدہ نے اب ان جنگوں سے ہونے والے ہوش ربا مالی نقصانات کا تخمینہ لگایا ہے۔

امارات اور اسرائیل کا فضائی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں شراکت کا معاہدہ

متحدہ عرب امارات کی اتحاد انجینیرنگ نے ’اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز‘ کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد مسافر طیاروں کو بوئنگ 777-ER300 مال بردار جہازوں میں تبدیل کرنا ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں علاج سے محروم فلسطینی رہائی کے بعد چل بسا

اسرائیلی زندانوں میں بیمار ہونے اور مجرمانہ لاپرواہی کا شکار رہنے والا ایک فلسطینی شہری رہائی کے کچھ عرصے پر زندگی کی بازی ہار گیا۔

اسرائیلی فوج کی لبنان کی فضائی حدود کی 7 بارخلاف ورزی

جمعہ کو لبنانی فوج کی کمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے اسرائیلی جنگی طیاروں اور جاسوس طیاروں کی طرف سے کی گئی 7 فضائی خلاف ورزیوں کا پتہ لگایا ہے۔

اسرائیل کو عرب ممالک کی خود مختاری پامال کرنے سے روکا جائے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘نے شام پر بمباری کے بعد جارحانہ "اسرائیلی" رویے کا حقیقی مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن بار بار عرب ممالک کی خود مختاری اور سلامتی پرحملے کررہا ہے۔ اسے عرب ممالک پرحملوں اور جارحیت سے روکا جائے۔

اسرائیل کا مراکش اور بحرین میں سفارت خانے قائم کرنے کا اعلان

اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان لیور حیات نے کہا کہ بحرین جلد ہی اسرائیلی سفارت خانہ کھولے گا جبکہ مراکش دو ماہ کے اندر اس کے لیے تیاری کر رہا ہے۔