یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیل

عالمی برادری فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام بند کرائے: اردنی پارلیمنٹ

اردن کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ایوان نمائندگان نے اتوار کے روز اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غرب اردن اور القدس میں پانچ نہتے فلسطینیوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کو لگام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

عراق میں اسرائیل کی حمایت میں کانفرنس منعقد کرنے والوں کے وارنٹ جاری

اربیل میں قبائلی کانفرنس میں اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کرنے کے مطالبے نے عراق میں ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ اس کے بعد سے عراق میں سرکاری سطح پر مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈچ سیاست دان اور رکن پارلیمنٹ کا اسرائیل کے تجارتی بائیکاٹ کا مطالبہ

ڈینش رکن پارلیمنٹ کرسچین جول نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جنگوں کی وجہ سے "اسرائیل" کا تجارتی معاہدے بند کرے۔

حماس کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے سے متعلق عراق کے موقف کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے عراق کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا مطالبہ مسترد کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ارض فلسطین پر قابض اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں بیتا کے مقام پر قابض دشمن کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے فلسطینی محمد علی خبیصہ نے ثابت کر دیا ہے کہ ارض فلسطین پر قابض دشمن کا کوئی مستقبل نہیں۔

عراق نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کا مطالبہ مسترد کردیا

عراق کی وفاقی حکومت نے صوبہ کردستان کے دارالحکومت اربیل میں منعقد ہونے والی ایک نام نہاد امن کانفرنس کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کےقیام کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

اسرائیل فلسطینی خاتون رہنما کی قبلہ اول میں داخلے پر پابندی لگا دی

قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک سرکردہ سماجی رہ نما رایدہ سعید کو ایک ہفتے کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کر دیا ہے۔

اسرائیل کا گیس کی تلاش کے معاہدوں پر دستخط مذاکرات سے متصادم ہے: عون

لبنان کے صدر میشل عون نےکہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان کی سرحد کے قریب ایک امریکی کمپنی کے ساتھ گیس اور تیل کی تلاش کے معاہدوں پر دستخط بالواسطہ مذاکرات کے راستے سے متصادم ہے۔

بینیٹ حکومت اپنے سیکیورٹی اہداف کے حصول میں ناکام ہوچکی: تجزیہ نگار

اسرائیلی سیکیورٹی امور کے ایک ماہر اور سینیر دانشور نے کہا ہے کہ وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی حکومت اپنے قیام کے پہلے 100 دنوں کے دوران درپیش سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنے میں ناکام رہی ، تاہم اس حکومت نے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کیا ہے۔

اسرائیل کا غزہ کی سرحد سے تین فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد سے تین فلسطینیوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ قابض فوج کا دعویٰ ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں نے سرحدی باڑ عبور کرنے کے بعد اسرائیلی علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جس پرانہیں حراست میں لے لیا گیا۔