شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل

اسرائیل کی 200 کاروباری شخصیات آئندہ ہفتے ابوظہبی جائیں گی

عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت" کے مطابق 200 اسرائیلی تاجر جس کی قیادت اسرائیلی بینک ہاپولیم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ریوین کروپک اور اسرائیلی برآمدی ادارے کے سربراہ ایویوبروچ کریں گے اگلے ہفتے دبئی جائیں گے۔

القدس کے معاملے پر امریکا اور اسرائیل کے درمیان اختلافات

اسرائیلی کابینہ کے ایک وزیر نے منگل کے روز کہا ہے کہ صہیونی ریاست مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے لیے امریکی قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے کی مخالفت جاری رکھے گی۔

الجزائرمیں حکومت کا تختہ الٹنے کی اسرائیلی سازش ناکام

افریقی ملک الجزائر کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی مدد سے ملک میں ایک مسلح گروپ نے بعض دوسرے حلقوں کے تعاون سے حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش تیار کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

بیت المقدس اور بیت لحم کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کا اسرائیلی منصوبہ

قابض اسرائیل کی مقامی پلاننگ کونسل کی طرف سے کل بُدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس اور بیت لحم کے درمیان’گیوات ھمٹوس‘ یہودی کالونی میں تعمیرات ، سڑکوں کی تعمیر اور پبلک عمارتیں تعمیر کرنے پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔

اسرائیل کی فوجی عدالت سے حماس رہ نما کو ایک سال قید کی سزا

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے زیر حراست رہ نما الشیخ نزیہ ابوعون کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ الشیخ ابو عون کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے نواحی علاقے جبع سے ہے۔

غیر جانب دار تحریک فلسطین پر اسرائیلی تسلط ختم کرائے:کویت

کویت کے وزیر خارجہ نے غیر جانب دارممالک کی تنظیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز تسلط ختم کرانے کے لیے کردار ادا کرے۔

اسرائیلی جیل میں قید حماس رہ نما کی انتظامی قید میں توسیع

قابض اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سینیر رہ نما الشیخ رزق الرجوب کی انتظامی قید میں مزید چھ ماہ کی توسیع کردی ہے۔

اسرائیل سے دوستی کانفرنس میں شرکت کرنے والی عراقی عہدیدار برطرف

بدھ کے روزعراق کی وزات ثقافت نے ایک سرکاری خاتون عہدیدار سحر کریم الطائی کو چند روز قبل اربیل میں اسرائیل کی حمایت میں کانفرنس کے انعقاد میں معاونت اور اس میں شرکت پر عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

اسرائیل میں کرونا کے وار جاری، مزید 42 اموات

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کرونا سے ہونے والی اموات کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران کرونا کے مزید 42 مریض دم توڑ گئے جب کہ 3500نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے شبے میں99 ہزار افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔

اسرائیل کے خلاف جرات مندانہ موقف، حماس کا عراق کو خراج تحسین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے عراق کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا مطالبہ مسترد کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ حماس کی طرف سے عراق کی حکومت اور عوام کا اسرائیلی ریاست کو مسترد کرنے پران کا شکریہ ادا کیا ہے۔