شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل

قابض اسرائیل نے شہریوں کو ایتھوپیا کے سفر سے روک دیا

اسرائیلی وزارت خارجہ صہیونی ریاست کے شہریوں کوافریقی ملک ایتھوپیا کے سفر پر نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ادیس اباب کی سیکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر ہنگامی حالت کے سوا ایھوپیا کا سفرنہ کیا جائے۔

اسرائیلی فوج نے فلسطین میں مسجد شہید کر دی، قرآن پاک کی بےحرمتی

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں دوما کے مقام پر ایک مسجد پر حملہ کر کے اسے مکمل طور پر منہدم کر دیا۔ مسجد کو شہید کیے جانے کے اس اشتعال انگیز اقدام کے نتیجے میں قرآن پاک نے نسخے اور دیگر اسلامی کتابیں ملبے تلے دب گئیں،جنہیں مقامی شہریوں نے ملبے سے نکالا۔

غیر جانب دار تحریک کا 6 فلسطینی تنظیموں پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں غیروابستہ تحریک کے رابطہ کار دفتر نے فلسطینی سول سوسائٹی کی تنظیموں کو اسرائیل کی طرف سے "دہشت گرد تنظیموں" کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینیوں کے انسانی حقوق کے تحفظ میں ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی واضح کوشش قرار دیا ہے۔

جانی ضیاع کا باعث بننے والے سائبر حملے نہیں کرسکتے: اسرائیلی عہدیدار

ایک اسرائیلی اہلکار نے خبردار کیا کہ قابض ریاست ایسے کسی بھی سائبر حملے کے لیے تیار نہیں ہے جس سے ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔

اماراتی فضائی کمپنی کا دسمبر سے اسرائیل کے لیے روزانہ پروازوں کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی امارات ایئرگروپ جو مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی ایئر لائنز میں سے ایک ہے نے جمعرات کو دبئی اور "تل ابیب" کے درمیان یومیہ پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ دسمبر کے اوائل سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں شروع کرے گی۔

شام میں متعدد اہداف پر قابض اسرائیلی فوج کے حملے

شام میں سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ آج بدھ کو علی الصبح اسرائیل نے دمشق کے نواح میں ایک دیہی علاقے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

اسرائیلی غنڈہ گردہ، تاریخی یوسفیہ قبرستان میں کھدائیاں جاری

قابض صہیونی ریاست کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں تاریخی فلسطینی قبرستان’یوسفیہ‘ میں کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

عرب ممالک اسرائیل سے معاہدے ختم کریں: اسماعیل ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست کے ساتھ طے پائے نام نہاد امن معاہدے ختم کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ خطے کی عوام بیدار ہیں اور عوامی بیداری کے ہوتے ہوئے اسرائیل خطے میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

اسرائیلی جیل میں قید بیمار فلسطینی کا ڈیڑھ ماہ سے دوائی کا بائیکاٹ

انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال اورادویات کا بائیکاٹ کرنے والے فلسطینی قیدی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

’اسرائیل ’ترقیاتی منصوبوں‘ کی آڑ میں القدس کو یہودیانے میں سرگرم‘

مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینی پارلیمنٹ کے منتخب رکن احمد عطون نے کہا ہے کہ اسرائیل نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں القدس کو یہودیانے کی سازشیں کررہا ہے۔