شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل

اسرائیلی ریاستی جبر، فلسطینیوں کے دو مکان مسمار

قابض اسرائیلی حکام نے ریاستی جبر کا مٖظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر ایک مکان مسمار کر دیا جب کہ جبل المکبر کے مقام پر ایک فلسطینی خاندان کو مکان کی مسماری پر مجبور کیا گیا۔

اسرائیلی صدر کا مسجد ابراہیمی پر دھاوا اشتعال انگیزی ہے: او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم [او آئی سی] نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کی فلسیطن کے تاریخی شہر الخلیل میں موجود مسجد ابراہیمی پر دھاوے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی سوچی سمجھی کوشش قرار دیا ہے۔ او آئی سی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی صدر کا مسجد ابراہیمی اور الخلیل شہر کا متنازع دورہ کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا باعث بنا ہے۔

اردن کی پیشہ ور تنظیموں کی اسرائیل سے نارملائزیشن مسترد کر دی

اردن کی پیشہ ور تنظیموں نے قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات کی تمام اشکال کو مسترد کر دیا ہے۔

رواں سال کے دوران اسرائیلی دہشت گردی میں 15 فلسطینی بچے شہید

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال میں اب تک قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 15 فلسطینی بچے شہید جب کہ 1149 کو حراست میں لیا گیا۔

نہتے فلسطینی بچے کا اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل سنگین جرم ہے:او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی قابض افواج کے جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔ ان میں تازہ ترین القدس میں ایک کم عمر فلسطینی عمر ابو عصب کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا جانا بھی شامل ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کا تشدد اور مسلسل حملوں کی رفتار میں ایک خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ قابض فوج کے ہاتھوں ایک بے گناہ فلسطینی بچے کا قتل نا قابل قبول جرم ہے۔

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں تین فلسطین شہید، 49 زخمی

فلسطین میں اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید جب کہ 49 مکانات کو مسمار کیا گیا۔

اسرائیلی حکام کا شہید فلسطینی کا جسد خاکی ورثا کو دینے سے انکار

قابض اسرائیلی حُکام نے بیت لحم سے شہید امجد ابو سلطان کا جسد خاکی اس کے ورثا کو دینے سے انکار کردیا۔ شہید کے جسد خاکی کو کل جمعہ کی سہ پہر کواس کے لواحقین کےحوالےکرنا تھا۔

اسرائیلی وزیر دفاع عن قریب امارات کا دورہ کریں گے:عبرانی چینل

عبرانی چینل ’کان‘ نے انکشاف کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کے متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

مصری تنظمیں عرب۔ اسرائیل تعلقات میں رکاوٹ ہیں: اسرائیلی رپورٹ

اسرائیلی "نیشنل سیکیورٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ" کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصری ٹریڈ یونین مصر اور "اسرائیل" کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے میں رکاوٹ بن کر کھڑی ہیں۔

اسرائیل: شام سے سرحد پار درندازی کی کوشش میں دو افراد گرفتار

اسرائیلی فوج نے کل جمعہ کو شام کی سرحد پار کرکے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے والے شامی شہریوں کی گرفتاری کا اعتراف کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے شام سے سرحدی لائن عبور کرکے فلسطینی علاقوں میں ’جان بوجھ کر‘ داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔