جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل

بیروت کے جنوبی مضافات پر اسرائیلی حملے میں تین شہری شہید،74 زخمی

اسرائیل کے بغیر پائیلٹ ڈرون طیارے نے منگل کی شب بیروت کے جنوبی مضافات کے علاقے حارہ حریک کو نشانہ بنایا۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے بیروت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کی مجلس شوری کے علاقے کو نشانہ بنانے پر اکتفا کیا۔

امریکی سرپرستی میں غزہ نسل کشی کا سلسلہ 296 دن میں داخل

اسرائیل نے غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف اپنی جاری جنگ کے 296 دن مکمل کر لیے ہیں۔ فلسطینیوں کی نسل کشی کی اس جنگ میں پہلے دن سے اگر امریکی حمایت حاصل نہ ہوتی تو اسرائیل کے لیے یہ جنگ اتنا لمبا عرصہ تک چلانا غیر ممکن ہوتا۔

وزیر اعظم پاکستان کا خانیونس میں اسرائیلی کارروائی پر مذمتی بیان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فلسطین کے علاقے خان یونس میں جاری اسرائیلی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں کی شدید مذمت اور گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ’’کہ عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم کا محاسبہ کرتے ہوئے اسے انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ فلسطین میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔‘‘

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا کا اسرائیل سے غزہ جنگ بندی کا مطالبہ

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا نے جمعہ کے روز غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور اسرائیل سے کہا کہ وہ اقوامِ متحدہ کی عدالت کو جواب دے جس نے گذشتہ ہفتے فلسطینی علاقوں پر اس کے قبضے اور وہاں آباد کاری کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

ڈوما نے کنیسٹ کی فلسطینی ریاست کے خلاف قرارداد مسترد کر دی

روسی پارلیمان نے اسرائیلی کنیسٹ کی طرف سے فلسطینی ریاست کے خلاف منظور کردہ قرارداد کی مذمت کی ہے۔

اسرائیل بمباری سے غزہ میں اب تک 39175 فلسطینی شہید

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جنگ کے نو ماہ سے زیادہ عرصے میں کم از کم 39175 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

پاکستانی کابینہ کا اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مظلوم فلسطینی بھائیوں بہنوں اور بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی ظلم وجبر کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔

اسرائیل نے مغربی کنارے میں پانچ یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دے دی

اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے اعلان کیا کہ اسرائیلی منی کابینہ نے مغربی کنارے میں بستیوں کی تعمیر کے لیے کئی اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔

حماس کا مکمل خاتمہ مشکل ہے: ریٹائرڈ امریکی جنرل

"مجھے اسرائیل کے اس خیال سے انتہائی ہمدردی ہے کہ آپ کو حماس کو ختم کرنا ہوگا۔" تاہم آپ اس کا مکمل خاتمہ نہیں کر سکتے۔یہ کہنا تھا افغانستان میں امریکی کمانڈ سیٹکام کے سابق جنرل مکینزی کا، جن سے وائس آف امریکہ کی کارلا باب نےمنگل کو انٹرویو کیا۔

مالدیپ نے اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

مالدیپ نے فلسطینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ جنگ کے خلاف بطور احتجاج اسرائیلی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔