شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل

اسرائیلی جیل میں فلسطینی شہری کی 131 دن سے بھوک ہڑتال جاری

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل 40 سالہ فلسطینی ھشام ابو ھواش نام نہاد انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج 131 دنوں سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسرائیل اور امارات میں دوطرفہ تجارتی تبادلے کا حجم ایک ارب ڈالر

اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپیڈ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی تبادلے کا حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

امریکا کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیےانڈونیشیا پر دباؤ

اسرائیلی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے گذشتہ ہفتے دارالحکومت جکارتہ کے دورے کے دوران انڈونیشیا کے سرکاری حکام کے ساتھ "اسرائیل" کے ساتھ تعلقات پر لانے کےلیےحکومت کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی۔

مجاھدین کی راہ روکنے والے اسرائیلی دشمن کے خادم ہیں: العاروری

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے نائب صدر الشیخ صالح العاروری نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاھدین کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے فلسطینی قوم کے دشمن اور قابض اسرائیل کے خادم ہیں۔

نابلس میدان جنگ میں تبدیل، اسرائیلی تشدد سے 154 فلسطینی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہروں نابلس اور قلقیلیہ میں کل جمعہ کے روز قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے پرتشدد حملوں میں 154 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ایران پرحملے کے لیے اسرائیل کو کئی سال لگیں گے: رپورٹ

عبرانی اخبار "اسرائیل ہیوم" کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ "اسرائیل" کو ایران پر جامع حملہ کرنے کی صلاحیت کے لیے تین سے پانچ سال درکار ہیں۔ تک جا کراسرائیل ایران کی تمام جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے میں کامیاب ہوسکتا ہے۔

امریکا کا اسرائیل کوایران پرحملے کے لیے طیارے دینے سے انکار

عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے تل ابیب کو فوجی کارگو طیاروں کی فراہمی کی تاریخ کو آگے بڑھانے کی اسرائیلی درخواست کو مسترد کر دیا ہے جو ایران میں کسی بھی اسرائیلی حملے کی کامیابی میں مددگار ثابت ہوں گے۔

اسرائیلی کھدائیوں سے باب الحدید کا ایک حصہ منہدم

کل جمعہ کو القدس کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض ریاست کی کھدائی کے نتیجے میں مقبوضہ بیت المقدس میں باب الحدید کے علاقے کے فرش کا ایک حصہ زمین میں دھنس گیا۔

اسرائیلی فوجی حماس کی محبت میں کیسے گرفتار ہوئے؟عبرانی چینل کی رپورٹ

عبرانی ’کان‘ چینل نے غزہ کی پٹی میں 2014 کی جارحیت کے بعد اسلامی تحریک [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے قائم کردہ سائبر یونٹ کے بارے میں نئی تفصیلات کا انکشاف کیا۔

فلسطینی اساتذہ پر معاشی ڈاکہ ڈالنے کے لیے اسرائیل کا نیا مسودہ قانون

عبرانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور ارکان کنیسٹ نے ایک نئے مسودہ قانون کی آڑ میں مقبوضہ بیت المقدس اور سنہ 1948ء سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اساتذہ کرام کو ان کی ملازمتوں سے فارغ کرنے کا ایک نیا منصوبہ تیار کرنا شروع کیا ہے۔