شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل

افریقی یونین میں اسرائیلی شمولیت کی راہ روکنے پر الجزائر کی تحسین

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے اعلی عہدے دار سامی ابو زہری نے افریقی یونین میں اسرائیلی نمائندگی منسوخ کروانے کی ان تھک کوششوں پر الجزائر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

عرب پارلیمان کا اسرائیل کی انتظامی حراست کی سزا ختم کرانے کا مطالبہ

منگل کے روز عرب پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کے خلاف "انتظامی گرفتاریوں" اور جزیرہ نما النقب میں علاقے (جنوبی فلسطین پر 1948 کا مقبوضہ علاقہ) میں زمینوں پر قبضےکو روکنے کے لیے بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا یے۔

ایران نے ’ہولوکاسٹ‘ سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد مسترد کر دی

اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہولوکاسٹ کی مذمت میں منظور کی جانے والی قرار داد کو مسترد کردیا ہے۔

بحیرہ روم میں 8 فلسطینیوں کے ڈوبنے کا ذمہ دار اسرائیل ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے شعبہ ابلاغ عامہ کے سربراہ ہشام قاسم نے شام میں 8 فلسطینی پناہ گزینوں کے ڈوبنے کے واقعے کا مکمل طور پر ذمہ دار صیہونی ریاست کو ٹھہرایا ہے۔ یہ فلسطینی چند روز قبل بحیرہ روم کے پانیوں میں ڈوب گئے تھے۔ وہ محفوظ اور باوقار زندگی کی تلاش میں یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہوئے سمندر میں ڈوب گئے۔

اسرائیل کا متنازع "پیگاسس” جاسوسی پروگرام کی تحقیقات کا اعلان

اسرائیلی عدلیہ نے قابض پولیس کی جانب سے اسرائیلی کارکنوں کی جاسوسی کے لیے "پیگاسس" پروگرام کے استعمال کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب عبرانی پریس میں اس بارے میں معلومات کا انکشاف کرنے والی میڈیا رپورٹس شائع ہوئی ہیں۔

متحدہ عرب امارات اسرائیلی جرائم پیشہ عناصر کی اگلی منزل

عبرانی چینل 13 نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ عرب ممالک کے ساتھ معاہدوں نے اسرائیلی جرائم پیشہ بالخصوص منشیات کی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ اور جسم فروشی کے لیے سنہری منڈیاں کھول دی ہیں۔

اسرائیل کا جرمنی سے تین ارب یورو کی تین آبدوزیں خریدنے کا معاہدہ

جمعرات کو قابض اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا کہ اس نے جرمن شپ یارڈ "Tenskrupp" کے ساتھ اسرائیلی بحریہ کے لیے تین جدید آبدوزیں خریدنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اسرائیلی عدالت نے القدس میں مسجد کو شہید کرنے کا فیصلہ منجمد کر دیا

قابض اسرائیل کی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے العیساویہ میں التقوی مسجد کو منہدم کرنے کے فیصلے کو 14 فروری تک منجمد کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسرائیل میں برڈ فلو پھیل گیا، درجنوں پولٹری فارم بند

اسرائیل کے محکمہ زراعت نےایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں برڈ فلو کی وبا پھیل گئی تھی تاہم اس پر قابو پالیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ برڈ فلوسے تقریباً 20 پولٹری فارمز کو بہت متاثر ہوئے ہیں جب کہ درجنوں کو سیل کیا گیا ہے۔

لبنان کی اسرائیل سے گیس برآمد کرنے کی خبروں کی تردید

لبنان کی وزارت توانائی نے کل اتوار کے روز ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے کہ ان کا ملک اسرائیل سے گیس برآمد کرنے کی تیاری کررہا ہے۔