شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل

برطانیہ: کیمبرج یونیورسٹی میں اسرائیلی سفیر کی آمد پر طلبا کا احتجاج

کیمبرج یونیورسٹی میں اسرائیلی سفیر کی آمد پر طلبا نے احتجاج کیا ہے. برطانیہ میں اسرائیلی سفیر زیپی ہوٹوولی کو کیمبرج یونیورسٹی میں ایک پروگرام میں شرکت کی دعوت کے خلاف طلباء اور کارکنوں نے یونیورسٹی کے باہر مظاہرہ کیا۔ یونیورسٹی کے طلبا اور کارکنوں نے اسرائیلی سفیر کو نسل پرست قرار دے کر انکی مذمت کی۔

اسرائیل سے تعلقات کی قیمت فلسطینی کاز سے علاحدگی نہیں: ترکی

ترکی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اٹھائے جانے والے کوئی بھی اقدام فلسطینی کاز کی قیمت پر نہیں ہوگا۔

اسرائیل کی افریقی یونین میں شرمناک شکست، مبصر درجہ معطل

ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں کل اتوار کو افریقی یونین کے سربراہی اجلاس میں اسرائیل کو مبصر کا درجہ دینے کے افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن موسی فقی کے فیصلے کو متفقہ طور پر معطل کر دیا گیا۔ افریقی یونین میں اسرائیل کی مداخلت کی کوشش ناکام ہونے کو اسرائیلی ریاست کی شرمناک شکست قرار دیا جا رہا ہے۔

اسرائیل کی شمولیت کے معاملے پر افریقی یونین کے اجلاس میں بحث

افریقی یونین کے اراکین کے درمیان "اسرائیل" کے حوالے سے اختلافات ابھرنے کے بعد یونین میں اسرائیل کے مبصر کا درجہ حاصل کرنے کی کوشش پر بحث شروع ہوگئی ہے۔

جنوبی افریقہ کے سینیر جج کی اسرائیل کی حمایت پر معذرت

جنوبی افریقہ کی آئینی عدالت کے سابق صدر موگوینگ موگوینگ نے گذشتہ سال دیے گئے ان بیانات پر معافی مانگی ہےجس میں انہوں نے فلسطینی عوام کے حقوق کے حق میں اپنے ملک کی پالیسی پر تنقید کی تھی اور اس پر زور دیا تھا کہ وہ "اسرائیل" کی حمایت کرے۔

واشنگٹن نے داعش کے سربراہ کی ہلاکت سے قبل اسرائیل کو مطلع کیا تھا

عبرانی ویب سائٹ ’وائی نیٹ‘ نے گذشتہ رات اطلاع دی ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو داعش کے رہ نما ابو ابراہیم القرشی کے قتل کے خصوصی فوجی آپریشن کے بارے میں پیشگی اطلاع دی تھی۔

اسرائیل کا اپنی سرزمین سے امارات کے خلاف سائبرحملوں کا اعتراف

قابض اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا کہ اسرائیل پر "سائبر" حملوں کے لیے اسرائیل کی زمین استعمال کی گئی۔

اسرائیل نے جنوبی الخلیل میں چار کنوئیں مسمار کردیے

قابض اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یطا کے مقام پر فلسطینیوں کے میٹھے پانے کے چار کنوئیں مسمار کردیے۔ یہ چاروں کنوئیں خلۃ الضبع ریزرو میں موجود تھے۔

ایمنسٹی کی رپورٹ کا خیر مقدم، اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ

"یورپ کے فلسطینی" کانفرنس نے یورپی ممالک اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کریں اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تازہ ترین رپورٹ کی روشنی میں اسرائیل کےخلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں اقدامات کیے جائیں۔

اسرائیل نے فلسطینیوں پر مردا گاؤں میں تعمیرات پر پابندی لگا دی

کل بدھ کو قابض اسرائیلی حکام نے سلفیت کے شمال میں واقع مردا گاؤں میں شہریوں کو کام اور تعمیرات روکنے کے نوٹس بھیجے ہیں۔