شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کی چڑھائی مذہبی دہشت گردی ہے: علما

اتوار کو فلسطینی علما ایسوسی ایشن نے مسجد اقصیٰ پر مسلسل حملوں اور یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کی۔

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو ملانے والی اہم شاہراہ سلطان سلیمان بلاک کردی

بدھ کی شام اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس شہر کی سلطان سلیمان اسٹریٹ کا ایک حصہ بند کردیا۔ یہ سڑک مسجد اقصیٰ تک پہنچنے کے راستوں میں سے ایک اہم راستہ سمجھی جاتی ہے۔

اردنی کھلاڑی کا اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار

اردنی کھلاڑی ایاس الزمر نے ورلڈ فینسنگ چیمپئن شپ برائے یوتھ اینڈ جونیئرز سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ یہ میچ متحدہ عرب امارات میں واقع دبئی میں کھیلاجائے گا۔ اردنی کھلاڑی نے میچ سے انکار اسرائیلی کھلاڑی کا سامنا کرنے کی وجہ سے کیا ہے۔

فدائی حملوں کی مذمت، محمود عباس اسرائیل کے خادم بن گئے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے قابض اسرائیلی ریاست کے خلاف فلسطینیوں کی انفرادی مزاحمتی کارروائیوں کی مذمت پر کڑی تنقید کی ہے۔

اسرائیل اقصیٰ آمد میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے باز رہے: شاہ عبداللہ

اردن کے فرمانرروا شاہ عبداللہ دوم نے رمضان کے بابرکت مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں کی قبلہ اول میں آمد روفت کو آزادانہ بنانے کے لیے اقدامات کرے اور فلسطینی نمازیوں کےراستے میں کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹائے۔

فلسطینی شہری اسرائیلی جیل سے 20 سال بعد رہا

اسرائیلی جیلوں میں قید ایک فلسطینی شہری کو بیس سال کے بعد رہا کیا گیا ہے۔

اسرائیل کی فلسطینیوں کے مزید فدائی حملے روکنے کی کوششیں

عبرانی میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا ہےکہ قابض حکام تل ابیب میں "بنی براک" آپریشن کے بعد اگلے حملے کو روکنے اوراسے ناکام بنانے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ ایام میں کیے جانے والے حملوں کی پہلے سے ہی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

اسرائیل میں کرونا کی لہرمیں تیزی، مزید 21 اموات،15 ہزار نئے کیسز

قابض اسرائیلی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کی لہر میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے 21 مریض وفات پا گئے جب کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 591 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

"اسرائیل” میں ہتھیاروں کے لائسنس کی درخواستوں میں 700 فیصد اضافہ

پیر کے روز عبرانی ذرائع نے بتایا کہ کل شام کو حضیرہ آپریشن کے بعد اسرائیلی ریاست میں ہتھیار رکھنے کے لیے لائسنس حاصل کرنے کی درخواستوں کی شرح میں 700 فیصد اضافہ ہوا۔

جیل سے فرار ہونے والے دو فلسطینی قیدیوں پر اسرائیلی جلادوں کا تشدد

قیدیوں اور سابق اسیران کے امور کے کمیشن نے کہا ہے کہ دو فلسطینی قیدیوں یعقوب قادری اور محمد العارضہ کے ساتھ مسلسل بدسلوکی اور تشدد کیا جا رہا ہے۔