جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل

صہیونی فوج کے ہاتھوں "العراقیب قصبہ” 97 ویں بار مسمار

گذشتہ چار سال سے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والا العراقیب گاؤں 97 ویں مرتبہ مسمار کردیا گیا۔ فلسطینی قصبے کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے اور اب تک اسے 97 بار مسمار کیا جا چکا ہے۔

فلسطینی بچے ابوخضیر کے قاتل پرفرد جرم عاید

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے سنہ 2014ء میں بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی بچے کو وحشیانہ تشدد کے بعد زندہ جلا کر شہید کرنے میں ملوث مرکزی ملزم یوسف بن ڈیوڈ کو قتل عمد کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اس پر فرد جرم عاید کی ہے۔

فلسطینی بچے کے قاتل اسرائیلی فوجی پر‘غیرارادی‘ قتل کی فرد جرم عاید

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے پچھلے ماہ مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں ایک فلسطینی لڑکے کو دانستہ طورپر گولیاں مار کر شہید کرنے میں قصور وار قرار دیے گئے اسرائیلی فوجی پر فرد جرم عاید کی گئی ہے

بیت المقدس:اسرائیلی عدالت کا مسجد شہید، مکانات مسمار کرنے کا حکم

اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس میں جبل البابا کے مقام پر واقع مسجد کو شہید اور اسی کالونی میں فلسطینیوں کے گیارہ مکانات فوری طور پر مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیل کی فوجی عدالت سے فلسطینی صحافی کو ڈیڑھ سال قید بامشقت کی سزا

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی صحافی محمد نمر عصیدہ کو 18 ماہ قید با مشقت کی سزا کا حکم دیا ہے۔ اسیر صحافی کا تعلق مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے مغربی قصبے تل سے بتایا جاتا ہے۔

بھارتی یہودیوں کے لیے مختص اسرائیلی بجٹ دو گنا ہو گیا

اسرائیل نے بھارتی یہودیوں کے امیگریشن کےلیے مختص اسرائیلی بجٹ دو گنا کر دیا ہے۔ لگ بھگ 700 ہندوستانی یہودی اس سال اسرائیل کو منتقل ہونے میں کامیاب ہوں گے

اسرائیل میں آندھی سے کرین مصروف شاہراہ پر آ گری

تل ابیب میں گذشتہ روز تیز آندھی اور بارش کے دوران ایک تعمیراتی کرین ایک مصروف شاہراہ پر اس وقت آ گری جب گاڑیوں کی بڑی تعداد سڑک سے گذر رہی تھی۔