جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل

موشے یعلون کی عوامی مقبولیت ’لیکوڈ‘ کی شکست کا موجب بن سکتی ہے:سروے

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کے تحت رائے عامہ کے ایک تازہ جائزے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزارت دفاع کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے موشے یعلون عوامی مقبولیت کی بناء پر حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ کو عام انتخابات میں بدترین شکست سےدوچار کر سکتے ہیں۔

یہودیوں کا لائبرمین سے یہودی آباد کاری میں توسیع کا مطالبہ

اسرائیل میں ’’اسرائیل بیتنا‘‘ نامی شدت پسند مذہبی جماعت کے کابینہ میں شامل ہوتے ہی انتہا پسند حرکت میں آ گئے ہیں اور انہوں نے وزیراعظم ب بنجمن نیتن یاھو اور نو منتخب وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی شہروں یہودی آباد کاری میں تیزی لائیں اور ساتھ ہی ساتھ فلسطینیوں کو گھر بنانے سے سختی سے روک دیں۔

صدر السیسی کی دعوت پر اسرائیلی سفارت کاروں کے وفد کا دورہ مصر

مصر کے صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر اسرائیلی سفارت کاروں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد قاہرہ پہنچا ہے جو دو روز تک مصر میں قیام کرے گا۔

اسرائیل کا فلسطینی شہداء کے جسد خاکی ورثاء کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی حکومت نے فوج کی دہشت گردی کےنتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے قبضےمیں رکھے گئے جسد خاکی ان کے ورثاء کےحوالے نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل پر فلسطینی حیاتیاتی تنوع برباد کرنے کا الزام

فلسطینی محکمہ ماحولیات نے الزام عاید کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور اس کے تمام ریاستی ادارے ایک منظم حکمت عملی کے تحت فلسطین کا حیاتیاتی تنوع تباہ وبرباد کر رہے ہیں۔

کویت نے اقوام متحدہ میں اسرائیلی ساختہ بیت المقدس کا نقشہ مسترد کر دیا

اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے فورم پر مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا حصہ اور صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کی مذموم کوشش کی ہے جس پر اسلامی دنیا کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

قبلہ اول پردھاووں کا ماسٹر مائنڈ موشے یعلون کا جانشین

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ پارلیمنٹ کی رکنیت اور وزارت دفاع کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے وزیر دفاع موشے یعلون کی جگہ کنیسٹ کی رکنیت ایک ایسے یہودی انتہا پسند کو دی جا رہی ہے جو مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کی اجتماعی یلغار کی وجہ سے بدنامی کی حد تک مشہور ہیں۔

فرانس نے مشرق وسطیٰ عالمی امن کانفرنس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی

فرانسیسی حکومت نے مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن بالخصوص فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان اپریل 2014ء سے تعطل کا شکار مذاکرات کی بحالی کے لیے اعلان کردہ عالمی امن کانفرنس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ قبل ازیں پیرس کی جانب سے کانفرنس کے لیے 30 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

اسرائیل میں پابند سلاسل فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 7 ہو گئی

قابض اسرائیلی فوج نے کل منگل کے روز ایک کارروائی میں فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن عبدالجابر مصطفیٰ فقہاء کو رام اللہ میں ان کی رہائش سے گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا ہے۔ فقہا کی گرفتاری کے بعد اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

حکومت میں شمولیت کے معاملے پر اسرائیلی اپوزیشن پارٹی میں اختلافات

اسرائیل میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کے حامیوں کی جانب سے اپوزیشن کو ساتھ ملا کر قومی حکومت کی تشکیل میں ایک بار پھر رکاوٹیں سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔