جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل

اسرائیل نے چوری شدہ تاریخی نوادرات مصر کو واپس کر دیں

مصری حکومت نے تصدیق کی ہے کہ غیرقانونی طور پر بیرون ملک اسمگل کی گئی تاریخی نوادرات میں سے کچھ نوادرات اسرائیل نے واپس کر دی ہیں۔ دیگر چوری شدہ نوادرات قاہرہ کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکا: F-35 بمبار طیارے اسرائیل کے حوالے کرنے کا فیصلہ

امریکا نے اسرائیل کے ساتھ کیے گئے دفاعی معاہدے کے تحت جنگی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے F-35 بمبار طیارے صہیونی فضائیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ طیارے آج اسرائیل کو سپرد کر دیے جائیں گے۔

حماس کی اسرائیل کے ساتھ 10 سال کی جنگ بندی کی تجویز کی تردید

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ جماعت نے اقتصادی سہولیات کے بدلے میں اسرائیل کے ساتھ دس سال تک جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔

لائبرمین کا پہلے غیرملکی دورے کے لیے امریکا کا انتخاب، آج روانگی

اسرائیل کے نو منتخب وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے اپنے بیرون ملک پہلے دورے کے لیے امریکا کا انتخاب کیا ہے اور وہ آج ہفتے کی شام سرکاری دورے پر واشنگٹن روانہ ہوجائیں گے۔

زندہ جلائے گئے فلسطینی بچے کے قاتلوں کے گھر مسمار نہیں کریں گے:اسرائیل

اسرائیلی فوج نے دو سال قبل بیت المقدس میں ایک فلسطینی بچے کو ہولناک تشدد اور آگ لگا کر زندہ جلائے جانے کے سنگین جرم میں ملوث یہودی دہشت گردوں کے مکانات گرائے جانے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیاں کسی فلسطینی کو یہودیوں کے ہاتھوں زندہ جلائے جانے سے بھی زیادہ سنگین ہیں۔

مستقبل میں جنگ لڑنا اسرائیل کے لیے زیادہ مشکل ہو جائے گا

اسرائیلی فوج کے زیرانتظام ملٹری انٹیلی جنس ’’امان‘‘ کے سربراہ نے کہا ہے کہ مستقبل میں اسرائیل کے لیے جنگ لڑنا اور بھی مشکل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے دشمن اپنی دفاعی صلاحیتوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ کر رہے ہیں۔ اس لیے ماضی کی نسبت مستقبل کی جنگیں اسرائیل کے لیے کئی پیچیدگیاں اور مشکلات پیدا کریں گی۔

’اسرائیل کو ‘یو این‘ کمیٹی کی قیادت دے کر دہشت گردی کو بڑھاوا دیا گیا

اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی قیادت اسرائیل کو سپرد کیے جانے پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے انسداد دہشت گردی کمیٹی کی قیادت صہیونی ریاست کو سپرد کیے جانے پر کہا ہے کہ اس فیصلے سے دہشت گردی کی مزید حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

اسرائیل: القدس میں یہودی آبادکاروں کے مکانوں کی تعمیر کی منظوری

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں روکے گئے تعمیراتی منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے شہر میں دو الگ الگ مقامات پر اڑھائی سوسے زاید گھروں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

تل ابیب حملہ:اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کے دعوے خاک میں ملا دیے

فلسطین کی مزاحمتی، سیاسی اور قومی تنظیموں نے بدھ کے روز اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے جانے والے شہر ’تل الربیع‘ [تل ابیب] میں مزاحمت کاروں کے حملے میں چار اسرائیلیوں کی ہلاکت اور سات کے زخمی ہونے کے واقعے کی تحسین کی ہے اور حملہ آوروں کی جرات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے نے اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کے دعوے خاک میں ملا دیے ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں امریکی اثرو رسوخ میں کمی پر نیتن یاھو تشویش میں مبتلا

مشرق وسطیٰ میں تیزی سے تبدیل ہوتے حالات اور امریکا میں قریب آئے صدارتی انتخابات کے جلو میں اسرائیل کو سخت تشویش لاحق ہے۔ یہ تشویش اس وقت اور بھی بڑھ گئی جب مشرق وسطیٰ میں صہیونی ریاست کا سب سے بڑا اتحادی اور پیشتیبان امریکا اپنا اثرو رسوخ کھو رہا ہے۔