جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل

اسرائیلی بریگیڈیئر جنرل پرخواتین کی عصمت ریزی کےالزام میں فرد جرم عاید

اسرائیلی اخبارات نے فوج کے ’’گولانی‘‘ بریگیڈ کے سابق سربراہ اور ریٹائرڈ بریگیڈیئر جنرل اوفک بوخریز کے خلاف فوجی عدالت کی طرف سے عاید کردہ فرد جرم کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ اخباری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق بریگیڈیئر پر دوران ملازمت اپنے ماتحت کام کرنے والی خواتین فوجی اہلکاروں کی عصمت ریزی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فوجی افسرکے اسکینڈل نے صہیونی ریاست کو اندر سے ہلا کر رکھ دیا ہے۔

نیتن یاہو: کینیا میں قاتلانہ حملے سے متعلق رپورٹس کی تردید

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے افریقی ملک کینیا میں خود پر قاتلانہ حملے سے متعلق رپورٹس کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ وہ ایسے کسی حملے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ہیں۔

امریکا کا اسرائیل پر منظم انداز میں فلسطینی زمین ہتھیانے کا الزام

امریکا نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے سے فلسطین کے ساتھ امن معاہدے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔

فلسطینیوں کی بیرون ملک سفر پر عاید اسرائیلی پابندیوں میں مزید زخمی

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے اندرون اور بیرون ملک سفری پابندیوں میں مزید اضافہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں غرب اردن، بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں اسرائیلی انتظامیہ نے 1045 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا۔

امریکا کی اسرائیل کے لیے فوجی امداد میں اضافے کی یقین دہانی

امریکی حکومت نے اسرائیل کی فوجی امداد میں مزید اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن صہیونی ریاست کی دفاعی ضروریات کے لیے فوجی امداد میں مزید اضافہ کرے گا۔

اسرائیل کا میزائل شکن سسٹم کا بھارت میں کامیاب تجربے کا دعویٰ

اسرائیل نے بھارت کی مدد سے تیار کیے جانے والے ’باراک8‘ میزائل شکن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل کا آبدوز شکن نئے دفاعی نظام کا تجربہ

اسرائیل کی فوجی ساز و سامان تیار کرنے والی ’’البیٹ‘‘ کمپنی نے ’’تورپیڈ‘‘ نامی ایک نئے بحری دفاع سسٹم کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ’’سی گول‘‘ نامی یہ سسٹم چھوٹی جنگی کشتیوں پر نصب کیا جائے گا جس کی مدد سے سمندر میں موجود آبدوزوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ حساس مقامات پر نقل وحرکت اور سمندری بارودی سرنگوں کی نشاندہی میں مدد کرے گا۔

اسرائیل اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات باضابطہ طور پر بحال

ترکی اور اسرائیل کے درمیان پانچ سال تک معطل رہنے کے بعد سفارتی تعلقات باضابطہ طورپر بحال ہو گئے ہیں۔ دونوں ملک جلد ہی اپنے اپنے سفیر اور دیگر سفارتی عملہ ایک دوسرے کے ہاں روانہ کر دیں گے۔

ترکی اور اسرائیل سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے تیار

اسرائیلی اور ترک حکومتوں کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ دونوں ملک پانچ سال سے تعطل کا شکار سفارتی تعلقات بحال کرنے کے ایک معاہدے سے متفق ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد جلد ہی دونوں ملکوں میں سفراء کا تقرر عمل میں لایا جائے گا۔

مغوی اسرائیلی فوجی کی رہائی کو ترکی معاہدے میں شامل کرنے کا مطالبہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں دو سال قبل فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی شاؤل ارون کے والد نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترکی کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کےمعاہدے میں ان کے بیٹے کی بازیابی کو بھی معاہدے کی شرائط میں شامل کریں۔