جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل

اسرائیل کہساتھ گیس معاہدہ اردن کو یہودیوں کے ہاتھ گروی رکھنے کے مترادف

اردن کی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ گیس کے اخراج کا مشترکہ معاہدہ کیا ہے جس پر اردن کے عوامی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ سیاسی اور سماجی رہ نماؤں کی جانب سے جاری کردہ بیانات کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کےساتھ گیس معاہدہ اردن کے وسائل کو یہودیوں کے ہاتھ گروی رکھنے اور قومی اثاثوں کو فروخت کرنے کے مترادف ہے۔

اسرائیل کے آخری بانی اور ایٹمی پروگرام کے خالق شمعون پیریز کا انتقال

اسرائیل کے سابق صدر اور صہیونی ریاست کے بانی شمعون پیریز کئی روز کی مسلسل علالت کے بعد 93 سال کی عمر میں آج بدھ کو انتقال کرگئے۔

اسرائیل سے خفیہ انٹیلی جنس تعاون کی افواہیں من گھڑت ہیں: کویت

کویت کی حکومت نے صہیونی ریاست اور کویت کے درمیان خفیہ انٹیلی جنس تعاون سے متعلق ذرائع ابلاغ میں آنے والی اطلاعات کو قطعا بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ہے۔ کویت کا کہنا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والا آخری ملک ہو گا۔

اسرائیل: مذہبی عناصر کے مطالبے پر فوج میں مخلوط سسٹم ختم

اسرائیل کے آرمی چیف جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے مذہبی یہودیوں کی جانب سے فوج میں خدمات کی انجام دہی کے دوران خواتین کے ہمراہ کام کرنے سے استثنیٰ کامطالبہ تسلیم کرتے ہوئے مذہبی عناصر اور خواتین کو رکھنے کا حکم دیا ہے۔

کتاب میں فلسطین کے بجائے ’اسرائیل‘ شائع ہونے پر الجزائر کی معافی

الجزائر کی حکومت کے ایک سینیر عہدیدار نے اسکول کے نصاب کی ایک کتاب میں غلطی سے فلسطین کے بجائے ’اسرائیل‘ کا نام شائع ہونے پر فلسطینی قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

اسرائیل کا غرب اردن میں ایک بریگیڈ اضافی فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں ایک بریگیڈ اضافی فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیل کی مصنوعی سیارے سے رابطے کی تمام کوششیں بدستور رائیگاں

اطلاعات کے مطابق منگل کے روز مشرق وسطیٰ میں جاسوسی کے مقاصد کے لیے فضاء میں چھوڑے گئے سیٹلائٹ سے اسرائیلی ماہرین کی جانب سے رابطے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئی جس کے نتیجے میں صہیونی ریاست نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ مصنوعی سیارے سے رابطہ بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں مگر کئی روز گذر جانے کے باوجود وہ اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

فلسطینی معیشت تباہی کے دھانے پر،اسرائیل اور اتھارٹی قصوروار: عالمی بنک

عالمی بنک نے فلسطین کی دگرگوں معیشت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر فلسطینی معیشت کو سنھبالا نہ دیا گیا تواس کے نتیجے میں فلسطینی شہروں میں انسانی بحران جنم لینے کا اندیشہ ہے۔

فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے بجلی کے واجبات کے حوالے سے نئے معاہدے

فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی حکومت کے درمیان بجلی کے لین دین کے معاملات کے حوالے سے ایک نیا معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیلی وزارت مالیات فلسطینی اتھارٹی کے ذمہ واجب الاداء رقم کا 40 فی صد چھوڑنے پر تیار ہو گئی ہے۔ دوسری طرف سے فلسطینی اتھارٹی نے اس کے متبادل اسرائیل کو کیا سہولت دی ہے اس کی تفصیل سامنے نہیں آ سکی۔

ولندیزی رکن پارلیمان کے نیتن یاھو سے مصافحے سے انکار پراسرائیل سیخ پا

ہالینڈ کے رکن اور لیبر پارٹی کے سرکردہ رہ نما ’’ٹوھن کوزو‘‘ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے استقبال سے انکار اورانہیں مصافحے سے گریز پرصہیونی ریاست میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ صہیونی ذرائع ابلاغ نے ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کی طرف سے نیتن یاھو سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعے کو صہیونی دشمن وزیراعظم کی توہین قرار دیا ہے۔