شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل

شام کے ساحل پر دھماکے، اسرائیل نے ایرانی ہتھیاروں کو نشانہ بنایا

اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے جمعہ کو حما کے دیہی علاقوں میں مصیاف کے علاقے میں کم از کم 8 میزائلوں، ہتھیاروں کے ڈپو اور ایرانی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بعد شام کی بندرگاہ طرطوس میں تہران کی وفادار گروپوں کے ہتھیاروں کی ایک اور کھیپ پر اسرائیلی بمباری کی گئی۔

گرفتار فلسطینیوں کی زندگی خطرے میں ہے، ذمہ دار اسرائیل ہوگا: اہل خانہ

فلسطین میں حال ہی میں تین یہودی آباد کاروں کے قتل کے الزام میں گرفتار دو فلسطینی شہریوں 21 سالہ صبحی ابو شقیر صبیحات اور 20 سالہ اسعد الرفاعی کے اہل خانہ اپنے بچوں کی زندگی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد قابض حکام نے ابو شقیر اور الرفاعی کو غیرانسانی تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد ان کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

یوکرین کی ازوف بٹالین میں اسرائیلی لڑ رہے ہیں: روسی وزارت خارجہ

روس اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے جلو روسی وزارت خارجہ نےدعویٰ کیا ہے کہ "اسرائیلی کرائے کے فوجی" یوکرین میں ازوف بریگیڈ کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں۔

امسال اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 54 فلسطینی شہید

مرکزاطلاعات فلسطین "معطی" کی طرف سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق اس سال 2022 کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 54 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جب کہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 16 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیل کی نسلی دیوار کے کچھ حصے مسمار کرنے کی فلسطینی درخواست مسترد

اسرائیل کی نام نہاد "ہائی کورٹ" نےغرب اردن میں تعمیر کی گئی دیوار فاصل کے کچھ حصوں کو گرانے اور فلسطینی کاشت کاروں کو ان کی زمینوں تک راستہ دینے کی فلسطینی درخواست مسترد کر دی۔

اسرائیل کا اردن سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی ناکام بنانے کا دعویٰ

قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے اردن کے ساتھ سرحد کے پار ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔

عید کی صبح فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، 10 شہری گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے کل سوموار کو فلسطین میں عیدالفطر کے موقعے پرعلی الصبح مختلف علاقوں میں تلاشی کی کارروائیوں میں 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

امریکا کے ایک بڑے اخبار نے اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا

امریکا کے ایک موقر روزنامہ "ہارورڈ کرمسن" کے ادارتی بورڈ نے "اسرائیل" کے خلاف بائیکاٹ، انحراف اور پابندیوں کی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا۔

یوکرینی صدر کو’ہٹلر‘ کی اولاد قرار دینے پر اسرائیل کا روس سے احتجاج

اسرائیلی نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ تل ابیب میں روسی سفیر کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے متنازع بیان کے بعد طلب کر کے اسرائیل نے روس سے سخت احتجاج کیا ہے۔

امارات کے8 فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں کی اسرائیل میں لینڈنگ

عبرانی اخبار "یروشلم پوسٹ" نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی فضائیہ سے تعلق رکھنے والے بڑے کارگو طیارے پچھلے دو ہفتوں کے دوران کئی بار اسرائیل میں اترے ہیں۔