جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل

عراقی ٹینس کھلاڑیوں نے اسرائیلیوں کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا

عراقی ٹینس فیڈریشن کے صدر ماجد العکیلی نے اعلان کیا ہے کہ 'عراق نے اپنی ٹینس ٹیم کو رومانیہ میں ہونے والی ٹینس چمپئین شپ سے واپس بلا لیا ہے۔ کیونکہ عراقی ٹیم نےاسرائیلی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔' وجہ فلسطین پر اسرائیلی قبضہ اور فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم بنے ہیں۔

اسرائیلی پولیس چیف کا مراکش کا دورہ

کل سوموارکو اسرائیلی پولیس کے کمانڈر یاکوف شبتائی 5 روزہ دورے پر مراکش پہنچےجس کے دوران وہ مراکش کی پولیس اور "تل ابیب" کے درمیان فیلڈ اور انٹیلی جنس تعاون کو مضبوط بنانے پر بات کریں گے۔

اردن کی سرحد پراسرائیلی صنعتی زون اور گذرگاہ کا منصوبہ منظور

کل اتوار قابض اسرائیلی حکومت نے اردن کی سرحد پرایک مشترکہ صنعتی زون کے قیام کے منصوبے پر تیزی اور اردن کی سرحد پر ایک نئی گذرگاہ "جارڈن گیٹ" منصوبے پر کام تیز کرنے کی منظوری دی ہے۔

لائسنس کی منسوخی،القدس کے تعلیمی نظام پر صہیونی چھاپ کا ایک اور پہلو

قابض حکام کی جانب سے متعدد فلسطینی اسکولوں کے لائسنس منسوخ کرنے کے بعد القدس میں زبردستی اپنا نصاب مسلط کرنے کی کوششوں سے فلسطینیوں کے خوف میں اضافہ ہوا ہے۔اسرائیلی الزامات کی روشنی میں جولائی کے آخر میں بند کرنے کے فیصلے میں چھ اسکول شامل تھے، جن میں اسکول کی نصابی کتابوں میں قابض ریاست اور فوج کے خلاف اکسانے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

فلسطینی املاک اور اقصیٰ کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں تیز ہوگئیں: حماس

فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے قرار دیا ہے کہ فلسطینیوں کی املاک، زمین اور مقدس مقامات پر اسرائیل نے قبضوں اور حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے تاکہ نئی یہودی بستیوں کے قیام میں تیزی لاتے ہوئے فلسطین کو یہودیانے کے منصوبے کو آگے بڑھا سکے۔

حماس کی طرف سے شام پر اسرائیلی فضائی حملوں کی سخت مذمت

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کے شام پر کیے گئے تازہ حملے کی پرزور مذمت کی ہے۔ یہ حملہ جمعہ کے روز کیا گیا، پچھلے کچھ عرصے سے آئے روز اسرائیل شام میں فضائی حملے کررہا ہے۔

اسرائیل کی دمشق پر بمباری میں تین شامی فوجی جاں بحق

اسرائیل نے ایک فضائی حملے کے دوران شام کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، جس میں تین شامی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

‘اسرائیل کو اپنے مغوی فوجیوں کی رہائی کی قیمت ادا کرنا ہوگی’

حماس تحریک نے واضح اور دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ اسرائیلی قابض اتھارٹی کو اپنے مغوی فوجیوں کو دیکھنے کی لازما قیمت ادا کرنا ہو گی۔ وہ اپنے ان مغویان کو اس وقت تک نہیں دیکھ پائے گی جب تک کہ اس کی قیمت ادا نہیں کرے گی۔

فلسطینی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی پر مبنی یو این رپورٹ جاری

اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی نے اسرائیلی کی طرف سے مسلسل اور ڈھٹائی کے ساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے کلچر کی مذمت کی ہے اور کہا ہے اسرائیل کے اس روہے سے انسانی حقوق کو سنگین خلاف ورزیوں کو تقویت ملتی ہے۔

مقبوضہ القدس میں آباد کاروں پر مشتمل مسلح ملیشیا قائم کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی قابض فوج ، اسرائیلی میونسپلٹی یروشلم اور یہودی آبادکاروں نے ایک مشترکہ منصوبے کے تحت اعلان کیا ہے کہ یہ تینوں یہودی آباد کاروں کے مسلح جتھے تشکیل دیں گے۔ اس فیصلے کا اعلان پیر کے روز سامنے آیا ہے۔