جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل

اسرائیلی قابض فوج کی فلسطینی ماہی گیروں کے خلاف کارروائیاں تیز

اسرائیلی قابض فوج نے دو دنوں کے دوران غزہ کے ساحلی علاقے میں فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس دوران فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے قابض فوجیوں نے ماہی گیروں کی کشتیوں کا پیچھا کیا اور ان پر فائرنگ کی۔

پر امن مارچ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی زخمی

اسرائیلی قابض پولیس نے درجنوں فلسطینیوں کو ربڑ کی گولیاں چلا کر اس وقت زخمی کر دیا جب فلسطینی شہری ناجائز یہودی بستیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ اس دوران زہریلی آنسو گیس کا بھی اندھا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں بیسیوں افراد کے لیے سانس تک لینا دشوار ہو گیا۔

حلب فضائی اڈے پر اسرائیل کا حملہ

شام کے دارلحکومت حلب کے ہوائی اڈےپر اسرائیل کے میزائل حملوں سے رن وے سمیت عمارت کے اندرونی حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ اور گرفتاریاں

قابض اسرائیلی فوج نے طولکرم کے شمال میں ایک واقعے میں فائرنگ کر کے ایک نوجوان فلسطینی کو زخمی کر دیا ہے۔ یہ واقعی سدون ٹاون میں صبح سویرے پیش آیا جب اسرائیلی قابض فوج اپنے معمول کے مطابق فلسطینی بستیوں پر دھاوا بول رہی تھی۔

قابض فوج کا فلسطینی مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا بد ترین استعمال

اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین پر ربڑ کی گولیوں اور بد ترین شیلنگ کی ہے۔ فلسطینی عوام اپنی جگہوں پر ناجائز تعمیر کی جانے والی یہودی بستیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

6 انجمنوں پر پابندی کے اسرائیلی اقدام کی مذمت

امریکی کانگریس کے 22 ارکان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی حقوق اور سماجی تعاون کی چھ انجمنوں کے مرکزی دفاتر پر چھاپہ مار کر انہیں بند کرنے اور انہیں دہشت گرد گروہ قرار دینے پر اسرائیل کی مذمت کی ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں محبوس قیدیوں کے احتجاجی اقدامات

فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی (پی پی ایس) نے آج (بُدھ کو) کہا ہےکہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی آج معمول کی تفتیش کے لیے اپنی کوٹھریاں چھوڑنے اور کھانا لینے سے انکار کریں گے۔

صہیونی حکومت نے انسانی حقوق کی سات فلسطینی تنظیموں کے دفاتر سیل کر دیے

اسرائیلی دستوں نے شہری حقوق کے علمبردار کئی ایسے فلسطینی سول گروپوں اور تنظیموں کے دفاتر پر چھاپے مار کر انہیں سربمہر کر دیا، جنہیں اسرائیلی حکومت نے اسی سال عسکریت پسندی کے حامی ٹھہرا کر دہشت گرد گروہ قرار دے دیا تھا۔

حالیہ غزہ جنگ میں حماس فتح مند رہی: سابق اسرائیلی اہلکار

سابق اسرائیلی جنرل ماتان ولنائی نے کہا ہے کہ غزہ پر حالیہ جنگ سے "اسرائیل" کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ "حماس" کی تحریک اس جنگ میں سفارتی طور پر کامیاب ہوئی باوجود اس کے کہ اس نے عسکری طور پر اس میں حصہ نہیں لیا۔

فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان کشیدگی

رامون جیل میں فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان آج صبح اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب خصوصی دستوں نے سیلوں پر چھاپہ مارا اور قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کی۔