جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل عرب دوستی

اسرائیلی کمپنی اور کویتی "کریڈٹ” بینک کےدرمیان معاہدے کی تحقیقات

کویت نے ایک اسرائیلی کمپنی کے ساتھ کریڈٹ بینک کے معاہدے کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ وزارت خزانہ نے بینک سے معاہدہ ختم کرنے کے لیے کہا ہے۔

"سائبر آئرن ڈوم” نیا نارملائزیشن پروجیکٹ کیا ہے؟

ایرانی سائبر خطرات اسرائیلی قابض ریاست اور اس کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والے ممالک کے لیے تشویش کا باعث ہیں، جس کی وجہ سے وہ ان کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک "سائبر" اتحاد قائم کر رہے ہیں۔

اسرائیلی کمپنی کا مراکش کے ساتھ گیس کی تلاش کا معاہدہ

عبرانی میڈیا نے حال ہی میں مراکش اور اسرائیلی قابض ریاست کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کا انکشاف کیا ہے۔ اس معاہدے کے مطابق ایک اسرائیلی کمپنی مراکش کے صحارا میں گیس کی تلاش کرے گی۔

اسرائیلی صحافی کی کویتی شخصیت کو بلیک میل کرنے کی کوشش ناکام

اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن "کےاے این 11" کے لیے کام کرنے والے اسرائیلی صحافی روئی کائیس کی کویت میں حکمران خاندان کے ایک اہم ترین فرد کے ساتھ اپنی تصویر لینے کی کوشش رائے عامہ کو کوئی پیغام پہنچانے میں ناکام رہی۔ اسرائیلی صحافی نے یہ کوشش اس لیے کی تھی تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ کویتی شخصیات ہیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے انکار کی رکاوٹ کو پار کر سکتی ہیں۔

مراکشی قوم اسرائیل سے نارملائزیشن معاہدوں سے بری الذمہ ہے:ویحمان

مراکش کمیشن فار فرنٹنگ نارملائزیشن کے سربراہ احمد ویحمان نے "صیہونی دخول کا سونامی اور جامع صہیونیت کے حصول اور مراکش کو نسل پرستانہ قابض ریاست کے قریب لانے کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے مراکشی حکومت کی طرف سے نام نہاد "مسودہ قانون کو معمول پر لانے اور شراکت داری کے معاہدے کی توثیق کے لیے پیش کرنے کی شدید مذمت کی۔

صیہونی قومی سلامتی کے مشیر کابحرین میں امریکی نیول کمان کا دورہ

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر ایال ہولاتا کی سربراہی میں ایک اسرائیلی وفد نے بحرین میں امریکی پانچویں بحری بیڑے کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

امارات میں پیدا ہونے والے پہلے صہیونی بچے کا پاسپورٹ جاری

متحدہ عرب امارات میں کے دارالحکومت ابو ظبی میں قائم اسرائیلی سفارت خانے کی طرف سے ایک ایسے بچے کا پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے جو ایک صہیونی خاندان کا ہے اور امارات میں پیدا ہونے والا پہلا اسرائیلی بچہ قرار دیا جاتا ہے۔

فلسطین پراسرائیل کے ناجائز،غاصبانہ تسلط کی مخالفت جاری رکھیں گے: کویت

خلیجی ریاست کویت نے تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قابض ریاست کے تسلط کو ختم کرنے اور فلسطینی عوام کے لیے ان کے سیاسی حقوق بشمول حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنے موقف کا اعادہ کیا ہے۔

’اسرائیلی وجود فطرت کے خلاف ہے، نارملائزیشن کوجڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے‘

لبنان کے وزیر ثقافت محمد وسام مرتضیٰ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا فلسطینی سرزمین پر قیام فطرت کے خلاف اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے اور فلسطینی سرزمین اس کے اصل وارثوں کے حوالے کی جائے۔

معاہدہ ابراہیمی کا حصہ بننے والے عرب ممالک اسرائیلی کانفرنس میں شرکت

اسرائیلی غاصب حکومت کے وزیر زراعت ایلون شسٹر نے اعلان کیا ہے کہ "ابراہیمی معاہدوں" کا حصہ بننے والے عرب ممالک آئندہ ماہ اکتوبر میں مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں "ایلات" شہر میں خوراک کی کمی اور آب و ہوا سے متعلق ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔