جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل عرب تعلقات

اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے لیبیا کے موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتےہیں

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جمعرات کے روز لیبیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ محمد المنفی کے ساتھ فون پر بات کی اور انہوں نے مسئلہ فلسطین سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب کے’شاہد‘ پلیٹ فارم کا اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدہ

عبرانی ویب سائٹ "دی مارکر" نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی ٹیلی کام کمپنی "پارٹنر" نے گذشتہ دنوں سعودی عرب کے ’شاہد‘ کے پلیٹ فارم کے ساتھ تجارتی معاہدہ کیا ہے۔

اسرائیل اورعرب ممالک کی وزرائے خارجہ کانفرنس مارچ میں متوقع

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ وہ ماہ مارچ میں اسرائیل کے ساتھ ابراہم معاہدے کے عرب پارٹنرز کے ساتھ کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ یہ نئی اسرائیلی حکومت اوران عرب ممالک کے درمیان پہلا باقاعدہ اعلیٰ سطح کا رابطہ ہو گا۔

"سائبر آئرن ڈوم” نیا نارملائزیشن پروجیکٹ کیا ہے؟

ایرانی سائبر خطرات اسرائیلی قابض ریاست اور اس کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والے ممالک کے لیے تشویش کا باعث ہیں، جس کی وجہ سے وہ ان کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک "سائبر" اتحاد قائم کر رہے ہیں۔

امارات میں پیدا ہونے والے پہلے صہیونی بچے کا پاسپورٹ جاری

متحدہ عرب امارات میں کے دارالحکومت ابو ظبی میں قائم اسرائیلی سفارت خانے کی طرف سے ایک ایسے بچے کا پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے جو ایک صہیونی خاندان کا ہے اور امارات میں پیدا ہونے والا پہلا اسرائیلی بچہ قرار دیا جاتا ہے۔

معاہدہ ابراہیمی کا حصہ بننے والے عرب ممالک اسرائیلی کانفرنس میں شرکت

اسرائیلی غاصب حکومت کے وزیر زراعت ایلون شسٹر نے اعلان کیا ہے کہ "ابراہیمی معاہدوں" کا حصہ بننے والے عرب ممالک آئندہ ماہ اکتوبر میں مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں "ایلات" شہر میں خوراک کی کمی اور آب و ہوا سے متعلق ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

غزہ فورمزمیں نارملائزیشن کا مقابلہ کی حکمت عملی اپنانے کا مطالبہ

فلسطین اور بیرون ملک سے سیاسی اور قومی ایلیٹ کے شرکاء نے قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے عرب حکمت عملی اپنانے پر زور دیا ہے

مراکش کے آرمی چیف آف اسٹاف کا دورہ اسرائیل

کل منگل کومراکش کی فوج کے چیف آف اسٹاف ایک ایسے دورے پر اسرائیل پہنچے جو اس سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، جو مراکش اور اسرائیلی ریاست کے درمیان شرمندگی پرمبنی تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مراکش کی "تل ابیب” میں فوجی کانفرنس میں شرکت کی تیاری

قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے مراکشی فوج صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں منعقد ہونے والی ایک فوجی کانفرنس میں شرکت کرے گی جو عنقریب (اسرائیل) میں منعقد ہوگی۔

سال 2018ء ۔ اسرائیل ۔ عرب تعلقات میں اتار چڑھاو!

عرب ممالک اورقابض عبرانی ریاست کے درمیان تعلقات پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ گذشتہ کچھ برسوں کے دوران عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے لیے پینگیں بڑھاتے رہے ہیں مگر اس حوالے سے 2018ء کے دوران صہیونی ریاست اور عرب ملکوں کے باہمی تعلقات کے لیے کیے جانے والے اقدامات زیادہ نمایاں دکھائی دیے۔ کئی عرب ممالک کو اسرائیل کے ساتھ در پردہ تعلقات قائم کیے ہوئے تھےوہ کھل کر سامنے آنے لگے اور انہوں نے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے زیادہ شدو مد کے ساتھ کوششیں شروع کردیں۔