جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی گرفتاریاں

اسرائیلی فوج کاکریک ڈاؤن، دو ماہ میں 1319 فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطینی شہریوں کے خلاف روز مرہ کی بنیاد پر جاری کریک ڈاؤن کے دوران گذشتہ دو ماہ میں چار صحافیوں، 23 خواتین اور 274 بچوں سمیت 1319 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

1967ء کے بعد 15 ہزار فلسطینی خواتین اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار

فلسطینی محکمہ اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 1967ء کی جنگ کے بعد اسرائیلی فوج نے قریبا 15 ہزار فلسطینی خواتین کو حراست میں لیا۔

صہیونی فوج کی غرب اردن میں لوٹ مار، 12 فلسطینی گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی تازہ کارروائیوں کے دوران 12 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب قابض فوج نے گھروں میں تلاشی کی آڑ میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، 13 فلسطینی شہری گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں منگل کو اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 13 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی رات کی تاریکی میں گھر گھر تلاشی،20 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج کی جانب سے غرب اردن اور القدس میں رات گئے اور علی الصباح گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 20 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن ، نزید 18 فلسطینی گرفتار

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج کا فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن جاری ہے۔ آج بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں متعدد بچوں اور خواتین سمیت 18 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

غرب اردن:اسرائیلی فوج کی گھرگھر تلاشی،8 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں میں گذشتہ شب اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی تلاشی کی کارروائیوں کےدوران کم سے کم آٹھ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

عید کے چوتھے روز اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں 5 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مخلتف شہروں میں عید کے چوتھے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید 5 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کا غرب اردن، القدس میں کریک ڈاؤن،12 گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں جمعرات کو مزید بارہ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

مزاحمت کاروں کو رقوم منتقل کرنےکے الزام میں فلسطینی خاتون گرفتار

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے دو فلسطینی اسیران کی والدہ کو حراست میں لیا ہے جس پر فلسطینی مزاحمت کاروں کو اسرائیل کے خلاف حملوں کے لیے رقوم منتقل کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔