جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی پرچم

کوے نے اسرائیلی پرچم اتار پھینکا، ویڈیو وائرل

سعودیہ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ قاری مشاری راشد العفاسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوے نے ایک بلڈنگ پر لگے اسرائیل کے جھنڈے کو 27 سیکنڈ کی تگ و دو کے بعد اتار کر نیچے پھینک دیا۔

اردنی خاتون وزیرہ نے اسرائیلی جھنڈا پاوں تلے روند ڈالا، اسرائیل سیخ پا

اردن کی ایک خاتون وزیرہ کی جانب سے اسرائیلی پرچم پائوں تلے روندے جانے پرصہیونی ریاست نے عمان کے خلاف سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی پرچم کی مبینہ توہین کے الزام میں عرب شہری گرفتار

اسرائیلی پولیس نے حیفا شہر سے ایک فلسطینی عرب شہری کو گرفتار کیا ہے جس پر گذشتہ دنوں فلسطینیوں کی حمایت میں ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران اسرائیلی پرچم کو پائوں تلے روندنے اور مبینہ طورپر اس کی توہین کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

حیفا میں مظاہرے کے دوران اسرائیلی پرچم کی توہین کی تحقیقات

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے چند روز قبل حیفا شہر میں اسرائیل کے قومی پرچم کی مبینہ طورپر توہین کرنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کی ہیں۔

فلسطین میں گرجا گھر پر اسرائیلی پرچم لہرانے پر مسیحی برادری کا احتجاج

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں عیسائی برادری کی مرکزی عبادت گاہ ’’کنیسہ القیامیہ‘‘ کے مرکزی گیٹ پر یہودی شرپسندوں نے اسرائیلی پرچم لہرا دیا، جس پر مسیحی برادری کی طرف سے سخت احتجاج اور مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

تقریبات کے دوران اسرائیلی پرچم نہ لہرانے پر بھاری جرمانے کا قانون

اسرائیل کی حکمراں جماعت ’’لیکوڈ‘‘ اور اس کی اتحادی ’’یسرائیل بیتنا‘‘ نے پارلیمنٹ میں ایک نیا مسودہ قانون پیش کرنے کی تیاری شروع کی ہے جس میں تجویز دی گئی ہے کہ اسرائیلی وزراء، ارکان اسمبلی اور دیگر حکام ایسی کسی تقریب میں شرکت نہ کریں جس میں اسرائیلی پرچم نہ لہرایا گیا ہو۔