پنج شنبه 06/فوریه/2025

اردنی خاتون وزیرہ نے اسرائیلی جھنڈا پاوں تلے روند ڈالا، اسرائیل سیخ پا

پیر 31-دسمبر-2018

اردن کی ایک خاتون وزیرہ کی جانب سے اسرائیلی پرچم پائوں تلے روندے جانے پرصہیونی ریاست نے عمان کے خلاف سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اردنی وزیرہ جمانہ غنیمات نے دانستہ طورپر صہیونی پرچم کی توہین کی ہے۔ سوشل میڈیا پرایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں جمانہ غنیمات کو ایک یونین کے دفتر میں‌داخل ہوتے ہوئے صہیونی پرچم کوپائوں تلے روندتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” کےمطابق وزیرہ جمانہ غنیمات نے دانستہ طورپر اسرائیلی پرچم کی توہین کی ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پرچم کی ایک وزیر کے ہاتھوں توہین اردنی  وزیراعظم عمر الرزاز کی حکومت کے لیے سوالیہ نشان ہے۔

اردنی وزیرہ کےہاتھوں اسرائیلی پرچم کی توہین کی تصاویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر مشتہر کی جا رہی ہیں۔ صہیونی صحافتی اور سیاسی حلقوں کی طرف سےاس پر شدید رد عمل سامنے آیاہے۔

ادھر اردن میں سوشل میڈیا پرجمانہ غنیمات کی حمایت میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اردنی اور فلسطینی شہریوں‌نے صہیونی پرچم کو روندے جانے کے تصاویر کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی