نیویارک:اسرائیلی قونصل خانے کومشکوک دھمکی آمیز پیکٹ موصول
منگل-19-ستمبر-2017
امریکی شہر نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کو ایک دھمکی آمیز مشکوک خط اور پیکٹ موصول ہوا ہے۔ امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک ہفتے میں اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے قونصل خانے کے اطراف کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی سخت کر دی تھی۔