جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی قبضہ

اسرائیل لبنانی سرزمین سے فوری طور پر نکل جائے: حزب اللہ

لبنان میں حزب اللہ سے وابستہ "مزاحمت سے وفاداری" بلاک کے سربراہ، رکن پارلیمنٹ محمد رعد نے کہا ہے کہ "اسرائیل" کو لبنانی سرزمین سے مکمل طور پر پیچھے ہٹنا ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ "مزاحمت کے ایجنڈے میں اسرائیل کا ناجائز تسلط موجود رہے گا اور ہم اسرائیلی ریاست کے قبضے پر خاموش نہیں رہیں گے ۔"

غرب اردن کے سیکٹر’سی‘ کو کنٹرول کرنے کا اسرائیلی منصوبہ

عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے کل جمعہ کو انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر خزانہ اور فوج کی فاشسٹ وزارت میں آباد کاری کے وزیربزلئیل سموٹریچ نے نام نہاد سول انتظامیہ اور وزارت دفاع کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ اس ملاقات میں غرب اردن کے سیکٹر’سی‘ کو اپنے کنٹرول میں لینے پرغور کیا۔

مزاحمت،قومی یکجہتی آزادی کے حصول کا بہترین راستہ ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے تمام میدانوں میں جامع مزاحمت اورقومی اتحاد و استقامت سلب شدہ حقوق کے حصول کا بہترین راستہ ہے۔ مزاحمت اور قومی یکجہتی ہی کے ذریعے ہم اپنی سرزمین اور مقدسات کی حفاظت کرسکتے ہیں اور آزادی کی منزل ک تک پہنچ سکتے ہیں۔

اسرائیلی قبضہ سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے اعلان کا خیر مقدم

اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس" نے عالمی عدالت انصاف کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے جس کا مقصد مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی قبضے کو جرم قرار دینا ہے۔ تحریک کے ترجمان حازم قاسم نے آج ہفتہ کو ایک پریس بیان میں کہا کہ ہم اس بین الاقوامی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں جس کا مقصد قبضے کو مجرمانہ بنانا ہے اور استعماریت کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی سمجھنا ہے ۔

فلسطین پر اسرائیلی قبضے پر جنرل اسمبلی میں قراداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ممبر ممالک کی اکثریتی رائے سے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے بارے میں قرارداد نظور کی ہے۔ قرار داد میں بین الاقوامی عدالت انصاف سے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے اور اس کے قانونی مضمرات کے بارے میں عدالتی رائے سامنے لائے۔

فلسطینی کا "عراقیب” گاؤں 211 ویں مرتبہ صہیونی فوج کےہاتھوں مسمار

اسرائیل کے قابض فوجیوں نے جنوبی فلسطین کے"العراقیب" گاؤں کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور قصبے کو 211 ویں مرتبہ بلڈوز کرکے ایک بار پھر بے آسرا خواتین اور بچوں کو کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور کردیا ہے۔

اسرائیلی قبضے پر عالمی خاموشی نے بین الاقوامی قانون کو کمزور کیا

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کا قبضہ ’غیر قانونی ہے جسے فلسطینیوں کے لیے اپنے حق خود ارادیت کے استعمال کے لیے پیشگی شرط کے طور پر ختم ہونا چاہیے۔‘

غزہ سے اسرائیلی انخلاء، ان گنت چیلنجزمیں مزاحمت میں تیزی

سنہ 2005ء کے دوران صیہونی قابض فوج غزہ کی پٹی کے ایک تہائی رقبے پر قابض بستیوں اور فوجی کیمپوں کو خالی کرنے کے بعد انخلاء کرکے غزہ کو خالی کرکے چھوڑ گئی۔

اسرائیلی قبضے کے حلاف وسیع البنیاد مزاحمتی پلیٹ فارم بنانے پر زور

حماس نے اسرائیلی قبضے کے خلاف فلسطینی مزاحمت کو موثر بنانے کے لیے وسیع البنیاد قومی مزاحمتی پلیٹ فام بنانے پر زور دیا ہے۔ حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ایک جاری کردہ بیان میں حماس کی طرف سے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے۔

الازھر کی فلسطینی اراضی پراسرائیلی قبضے کی شدید مذمت

مصر کی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ الازہر نے مغربی کنارے میں فلسطینی علاقوں میں نئی یہود بستیوں کے قیام کے لیے فلسطینی زمینوں پر قبضے کے لیے ٹینڈرز کے اسرائیلی اقدام سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔