جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج

عالمی یوم صحافت ، اسرائیلی فوج کا حملہ، تین فلسطینی صحافی زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی جیل میں قید صحافی عمر نزال کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے والے فلسطینی صحافیوں پر اسرائیلی فوج نے تشدد کیا، جس کے نتیجے میں تین فلسطینی صحافی شدید زخمی ہوگئے۔

احتجاجی جلوس پر اسرائیلی فوج کا طاقت کا استعمال، درجنوں فلسطینی زخمی

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں نعلین کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے ایک احتجاجی جلوس پر صہیونی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی فوج کا جنازے کے شرکاء پر حملہ، دو فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک مقامی شہری کی تدفین کے دوران جنازے کے جلوس پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسرائیل: جنگی اہداف کے تعین کے لیے "آپریشنل بریگیڈ” تشکیل

اسرائیل میں ملٹری انٹیلی جنس کے ادارے "امان" جیسا ادارہ ہونے کے باوجود اسرائیلی فوج نے مخالفین کے خلاف جنگ اور جنگی اہداف کے تعین کے لیے "آپریشنل بریگیڈ" کے نام سے ایک نیا بریگیڈ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس بریگیڈ کی اہم ترین ذمہ داریوں میں اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے علاقائی محاذوں شام، لبنان، مصر کا جزیرہ سیناء اور فلسطین کے علاقے غزہ کی جانب سے درپیش خطرات اور ان کے تدارک کا تعین شامل ہے۔

غرب اردن: حوارہ میں کرفیو لگا کر اسرائیلی فوج کی تلاشی مہم

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ کے مقام پر گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے اچانک قصبے کا گھیراؤ کرنے کے بعد کرفیو لگا دیا جس کے بعد چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔