جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج

قابض صہیونی فوج بھارتی فوج کی راہ پر، فلسطینیوں کے چہرے نشانے پر

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں سرگرم قابض اسرائیلی فوج بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرز پر نہتے فلسطینی شہریوں کے چہروں کو نشانہ بنا کر انہیں شہید کرنے کی راہ پر چل پڑی ہے۔

اسرائیلی فوج نے غرب اردن سے فلسطینی اسیر کا بیٹا گرفتار کر لیا

اسرائیلی فوج نے جیل میں قید ایک فلسطینی شہری کے بیٹے کو بھی حراست میں لینے کے بعد پابند سلاسل کر دیا ہے۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی پانچ اہداف پر بمباری، متعدد مکانات تباہ

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر منگل کے روز پانچ مختلف مقامات پر توپ خانے سے گولہ باری کی تاہم گولہ باری کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاہم کئی مقامات کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔

مسجد ابراہیمی میں داخلے کی کوشش کے دوران دو فلسطینی لڑکیاں گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم تاریخی جامع مسجد الابراہیمی میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے دو فلسطینی لڑکیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ حراست میں لی گئی لڑکیوں میں سے ایک کی عمر 13 اور دوسری کی 17 سال بتائی جاتی ہے۔

اسرائیلی فوج کا بیت المقدس میں چھ فلسطینی کھلاڑیوں پر وحشیانہ تشدد

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں فٹبال گراؤنڈ میں پریکٹس میں مصروف فلسطینی کھلاڑیوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ کھلاڑی زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیل کی ابلاغی دہشت گردی، فلسطینی ریڈیو چینل بند، عملہ گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے نشریات پیش کرنے والے ایک اور مقامی ریڈیو چینل کے دفتر پردھاوا بول کرریڈیو کی نشریات بند کرنے کے ساتھ ساتھ اشتعال انگیز مواد نشر کرنے کے الزام میں ریڈیو کا پورا عملہ حراست میں لے لیا ہے۔

مطلوب فلسطینی کی عدم گرفتاری، دو بھائی گرفتار، والد پر وحشیانہ تشدد

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس میں ایک فلسطینی نوجوان کی گرفتاری کے لیے اس کے دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کے والد کو سرعام تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا۔

غرب اردن: فوجی چوکی پر فلسطینی نوجوان لڑکی اور لڑکا گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اتوار کی شام زعترہ فوجی چوکی سے گذرتے ہوئے ایک فلسطینی لڑکے اور لڑکی کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسرائیلی فوجیوں کے غرب اردن میں گھروں پر چھاپے، خواتین بچوں پر تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ہفتے کے روز اسرائیلی فوجیوں نے گھر گھر تلاشی کی مہم شروع کی۔ اس مجرمانہ مہم کے دوران گھروں میں موجود خواتین، بچوں اور عمر رسیدہ افراد کو زد و کوب کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، 34 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں گھر گھر تلاشی کی مہمات کے دوران گذشتہ شام اور رات گئے 34 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔