جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوجی افسر

اسرائیلی بری فوج کا سربراہ عہدے سے مستعفی

قابض اسرائیلی ریاست کے میڈیا نے رپورٹ کیا ہےکہ بری فوج کے سربراہ تمیر یدی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے استعفے کی وجہ ذاتی نوعیت کے مسائل قرار دیا۔

ایرانی حملے کا خوف، اسرائیل نےجارجیا، آذربائیجان سے فوجی واپس بلا لیے

اسرائیلی حکومت نے جارجیا اور آذربائیجان میں موجود اپنے فوجیوں اور افسروں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں اور ایران کی طرف سے کسی انتقامی کارروائی کے خوف سے دونوں ممالک کا سفر نہ کریں۔

اسرائیلی فوج کے غزہ ڈیژن کمانڈر نےشکست تسلیم کرتے ہوئے استعفیٰ دےدیا

اسرائیلی فوج میں غزہ ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ایوی روزن فیلڈ نے غزہ کے اطراف اسرائیلی بستیوں کے تحفظ کے اپنی زندگی کے مشن میں ناکام ہونے کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور فوج سے سبکدوش ہونے کا اعلان کردیا۔ القسام بریگیڈز نے سات اکتوبر کر غزہ کے اطراف کی بستیوں پر حملہ کرکے 1100 سے زیادہ افراد کو ہلاک اور اڑھائی سو کو یرغمال بنا لیا تھا۔

غزہ میں لڑائی کے دوران اسرائیل کی 601 ویں بٹالین کا ڈپٹی کمانڈر ہلاک

​منگل کی شام قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی کے دوران "میجر" کے عہدے کے ایک افسر کی ہلاکت کا اعتراف کیا۔​

شمالی غزہ میں ایک اور اسرائیلی فوجی افسر ہلاک، قابض فوج کا اعتراف

اسرائیلی قابض فوج نے شمالی غزہ میں لڑائیوں میں ایلیٹ "شالدگ" یونٹ کے میجر کے عہدے کے دوسرے افسر کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔قابض فوج نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ "گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لڑائیوں میں دو افسران اور دو فوجی ہلاک ہوئے، اس کے علاوہ 10 دیگر زخمی ہوئے۔"

طوفان الاقصیٰ:مجاھدین کے ہاتھوں 1600 قابض فوجی معذور ہو چکے

اسرائیلی قابض فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر کو "طوفان الا قصی" کی لڑائی کے آغاز کے بعد سے تقریباً 1600 اسرائیلی فوجی معذور ہو چکے ہیں۔

طوفان الاقصیٰ آپریشن میں اسرائیلی فوج کےتیسرے کرنل کی ہلاکت

اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ ہفتے سے القسام بریگیڈز کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے دوران اپنے ایک اعلیٰ افسر کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ وہ تیسرا کرنل ہے جسے اسرائیل نے جنگ میں کھویا ہے۔

نیتن یاھو کے اپنے وزیر دفاع کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہوچکے

عبرانی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے، جس کی وجہ نیتن یاہو خاندان کے حملوں کے پیش نظر چیف آف سٹاف ہرزی حلوی کے دفاع میں کھڑے ہو جانا ہے۔

رام اللہ: فدائی حملے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر زخمی، حملہ آور شہید

فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں آج جمعہ کو ایک فدائی حملے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔ دوسری طرف اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

اسرائیلی فوجی افسر نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی فوج نے جنوبی علاقے میں قائم ایک فوجی اڈے پر فوجی افسر کی خود کو گولی مار کر خود کشی کرنے کی خبر کی اشاعت کی اجازت دے دی ہے۔