چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فضائی حملہ

جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے میں ایک شہری شہید

جنوبی لبنان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع مرجعیون کے قصبے حولہ پر اسرائیلی بمباری میں ایک شہری شہید ہو گیا۔

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں القسام کمانڈر شرحبیل السید شہید

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ "لبنان پر قابض اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں کمانڈر شہرحبیل علی السید شہید ہوگئے ہیں

جنوبی لبنان میں ایک طبی مرکز پر اسرائیلی حملے میں 7 افراد شہید

جنوبی لبنان کے قصبے الحباریہ میں بدھ کی صبح ایک طبی مرکز پر اسرائیلی فضائی حملے سات افراد کا اجتماعی قتل عام کیا گیا۔ متعدد افراد زخمی اور کئی تباہ شدہ عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

وسطی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں 4 شہید

ہفتے کے روز وسطی لبنان کے ساحلی علاقے "وادی الزینہ" پر اسرائیلی فضائی حملے میں چار افراد شہید ہو گئے۔

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملہ: بچی اور خاتون سمیت 10 افراد شہید، 55 زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے آج غزہ کے وسط میں واقع ایک عمارت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا ، جس کےنتیجے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 10 افراد شہید جبکہ 55 افراد زخمی ہو گئے

غزہ کی فضا میں اسرائیل کا فضائی ہدف پرمیزائل حملہ

مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے علاقے رفح کے مشرق میں سرحدی باڑ کے اندر دیوار فاصل سے متصل علاقے کے آسمان کی طرف ایک میزائل داغا۔